کراچی میں انڈر 16 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ٹرائیلز ملتوی

Karachi Hockey Tournament

Karachi Hockey Tournament

کراچی (جیوڈیسک)خراب حالات اور ہڑتال کے باعث انڈر16ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ٹرائیلز کراچی میں نہیں ہوسکے، ٹرائیلز کل سے لاہور میں شروع ہوں گے۔ہاکی ایشیا کپ انڈر16ٹورنامنٹ کیلئے ٹرائیلز اتوار اور پیر کو ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں ہونے تھے۔

لیکن اتوار کو خراب حالات اور پیر کو ہڑتال کی وجہ سے ٹرائیلز نہ ہوسکے، ٹیم کے کوچ ریحان بٹ کا کہنا ہے کہ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے،اس لئے ٹرائیلز ملتوی کئے گئے، لاہور میں دورزہ ٹرائیلز کل سے شروع ہوں گے۔

جبکہ کراچی کیلئے ٹرائیلز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ایشیا کپ انڈر16ٹورنامنٹ 4اپریل سے سنگاپور میں شروع ہوگا۔