سانحہ کوئٹہ،جاں بحق افراد کی تعداد90 ہو گئی،لواحقین کا دھرنا جاری

Sit In Quetta

Sit In Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 90 ہو گئی ہے۔لواحقین کا تیسرے روز لاشوں کے ساتھ دھرنا جاری ہے۔

16 فروری سانحہ کرانی روڈ نے ایک اور زندگی نگل لی ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی ہے۔لواحقین انصاف کا تقاضہ کر رہے ہیں اور تیسرے روز مختلف علاقوں میں لاشیں رکھ کر دھرنا جاری ہے۔دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ شہر کو فوج کے حوالے کرنے سمیت ان کے نو مطالبات فوری طور پر تسلیم کئے جائیں بصورت دیگر وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب موسم میں تبدیلی کے باعث لاشیں بھی خراب ہونے لگی ہیں جبکہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیون میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔