آئین کے تحت فوج کو بلوچستان میں بلایا جا سکتا ہے،عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوئٹہ شہر میں فوج بلانے کے مطالبے کی حمایت کر دی، ان کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت قیام امن کیلئے فوج بلائی جاسکتی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ ہزارہ برادری پر ظلم کی انتہا ہو گئی ہے، وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے د ہشت گردوں کو سزائیں دینے کیلئے خصوصی عدالتیں بنانے کی اپیل کی ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت دہشت گردوں کے خاتمے اور امن کیلئے فوج کو بلایا جا سکتا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ انتخابات میں تاخیر کا سوچنے والے ملک دشمنی کر رہے ہیں۔

الیکشن جیت کر طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل شروع کریں گے، ڈرون حملے بند اور فاٹا سے فوج واپس بلائیں گے۔ اس سے پہلے عمران خان نے پارٹی رہنماوں کے ساتھ ڈرون حملوں سے متاثرہ افراد کے کیمپ کا دورہ بھی کیا۔