تلہ گنگ کی خبریں 18.02.2013

تلہ گنگ میانوالی روڈ پر موضع بدھڑ ونہار کے قریب کراچی سے مانسہرہ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث اْلٹ گئی

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) تلہ گنگ میانوالی روڈ پر موضع بدھڑ ونہار کے قریب کراچی سے مانسہرہ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث اْلٹ گئی،ایک مسافر جاں بحق دو شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے مانسہرہ جانے والی مسافر کوچ موضع بدھڑونہار کے قریب تیز رفتاری کے باعث اْلٹ گئی جس کے نتیجے میں حیدر آباد سے کوچ میں بیٹھنے والا ایک 35 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق جبکہ دو مسافر زوار حسین ولد نبی بخش ساکن سکھر اور محمد جاوید ولد شاہ ولی ساکن بٹ گرام شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ جاں بحق ہونے والے نامعلوم مسافر کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ پہنچا دی گئی۔ واضح رہے کہ اس مو ڑ کو خو نی کہا جا تا ہے کیو نکہ اس مو ڑ پر ہفتہ میں کو ئی نہ کو ئی حا د ثہ ہو تا ہے اور اس موڑ پر کئی قیمتی جا نیں ضا ئع ہو چکی ہیں ۔گز شتہ ہفتہ میں بھی ایک سکو ل وین اور ٹر یلر میں تصا دم ہوا جس کے نتیجہ میں دو طالبات اپنی جا ن سے ہا تھ دھو بیٹھی اور سات شدید زخمی ہوئیں تھی۔ اہل علاقہ نے اس حادثہ کے بعد بین الصوبائی شاہراہ کو بند کر دیا تھا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام ائے تھے اور انہوں نے مظاہرین کو یقینی دہا نی کر ائی تھی کہ جلد از جلد اس موڑ کوٹھیک کیا جائے گا۔ لیکن اعلی حکام ابھی تک ٹس سے مس نہیں ہیں اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اب اس متعلقہ حکام پر ان قیمتی جانوں کے ضیاع کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں نے دریائے سواں شاہ محمد والی کے مقام پر بنے پُل کے لیے بنائے گئے

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں نے دریائے سواں شاہ محمد والی کے مقام پر بنے پُل کے لیے بنائے گئے حفاظتی بند کو شدید متاثر کیا جس کے نتیجے میںبند کے ساتھ لگے پتھر پانی کی نظر ہو گئے۔حکومت کے لگائے گئے کروڑوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔عوامی حلقوں نے ارباب اختیار کو جلد از جلد نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کیونکہ اگر صورت حال بدستور اسی طرح رہی تو کسی بھی وقت کوئی خطرناک حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹرک سال ٢٠١٢ کے سالانہ امتحانات میں ٹمن گرلز ہائی سکول کی طالبات نے 905 اور 895 نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)میٹرک سال ٢٠١٢ کے سالانہ امتحانات میں ٹمن گرلز ہائی سکول کی طالبات نے 905 اور 895 نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی حالانکہ سکول میں باقاعدہ سائنس ٹیچر بھی موجود نہیں۔عوامی حلقوں نے پڑھا لکھا پنجاب کا نعرا لگانے والی حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ ایسی طالبات کو سکالر شپ دی جائے تاکہ ان طالبات کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور وہ مستقبل میں قوم کا نام روشن کرنے کا سبب بن سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پراونشل بلڈنگز سرکل راولپنڈی نے پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ کی عمارت کو تعمیر کرنے کیلئے24ملین مالیت کے ٹینڈر جاری کر دئیے ہیں
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) پراونشل بلڈنگز سرکل راولپنڈی نے پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ کی عمارت کو تعمیر کرنے کیلئے24 ملین مالیت کے ٹینڈر جاری کر دئیے ہیں، 2 کروڑ40 لاکھ 72 ہزار روپے کی خطیر رقم سے تھانہ صدر تلہ گنگ کی نئی عمارت تعمیر ہو گی جس میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی کا م کا آغاز جلد شروع ہو جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیل تلہ گنگ کے حلقہ پی پی23 کے مختلف منصوبوں کی تکمیل کیلئے لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ چکوال نے 84 لاکھ روپے کے ٹینڈر جاری کئے

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) تحصیل تلہ گنگ کے حلقہ پی پی23کے مختلف منصوبوں کی تکمیل کیلئے لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ چکوال نے 84 لاکھ روپے کے ٹینڈر جاری کئے جبکہ ٹی ایم نے واٹر سپلائی سکیم ٹمن ، لاوہ ، بڈھیال پپلی ، اور ڈھوک اجرال کی گلیوں کیلئے20 لاکھ کے ٹینڈر جاری کئے ، پچنند ، بدھڑ ، لاوہ ، ڈھرنال ، کوٹ گلہ یونین کونسل کیلئے32 لاکھ ، یوسی ٹمن ، کوٹ قاضی کیلئے27 لاکھ ، اور یوسی جبی شاہ دلاور ، یوسی پیڑہ فتحال ، ، و تعمیر کمرہ برآمد سکول یو سی سگھر کیلئے25 لاکھ روپے کے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کے تجویز کردہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے12کروڑ سے زائد کے ٹینڈر جاری کر دئیے گئے ہیں
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کے تجویز کردہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے12کروڑ سے زائد کے ٹینڈر جاری کر دئیے گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق ٹمن تا میال روڈ فیز (1) تین کلو میٹر کی تکمیل کیلئے3 کروڑ21 لاکھ 41 ہزار ، فیز ٹو ٹمن تا میال روڈ تین کلومیٹرتا 6.40کلومیٹر 3 کروڑ22 لاکھ 53 ہزار ، فیز iii میں ٹمن تا میال روڈ 6.40کلومیٹر تا 10کلومیٹر روڈ کیلئے3 کروڑ9 لاکھ70ہزار جبکہ اوڈھروال تا نیلہ روڈ فیز ون 1.70کلومیٹر کیلئے1کروڑ93 لاکھ روپے کے ٹینڈر جاری کردئیے گئے ہیں۔ ان منصوبہ جات پر اسی ماہ میں کام شروع کردیا جائے گا ۔ عوامی و سماجی حلقوں کا سردار ممتاز خان ٹمن کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔