واشنگٹن (جیوڈیسک)دہشتگردی میں ملوث امریکی شہریوں کے خلاف ڈرون حملوں کے معاملے پر سینٹ کے ارکان میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
امریکی سینٹ میں بعض ارکان کا کہنا ہے دہشت گردوں کے خلاف حملوں کی اجازت کا اختیار امریکی صدر کے پاس ہونا چاہئے جبکہ ری پبلکن پارٹی کے سینئر ارکان سمیت متعدد سینیٹرز نے اس کی مخالفت کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے ڈرون حملے سپریم کورٹ کی اجازت سے ہونے چاہئیں۔ ری پبلکن سینیٹرز نے یہ بھی کہا ہے کہ مشتبہ امریکی شہریوں کو ڈرون حملوں میں ہلاک کرنے کے بجائے عدالت کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔