آسکرجیتنے کی دوڑ میں شامل اداکارائیں

Oscar Awards

Oscar Awards

آسکر ایوارڈز(جیوڈیسک)آسکر ایوارڈز جیتنے کی دوڑ میں شامل اداکاراوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیاجس کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ مقابلہ بڑا سخت اور دلچسپ ہے۔

آسکر ایوارڈز کی بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد ہوئیں جیسکا چیسٹین فلم ڈارک زیرو تھرٹی کے لئے، جینفر لارنس سلور لائننگز پلے بک، ایمونئیل ریوا ایمرکے لئے ، کیونزینے ولس بیسٹ آف دا سدرن ولا اور نومی واٹس کو امپوسبل کے لئے۔۔ایمونئیل اب سے کچھ دن قبل بہترین پرفارمنس پر بافٹا ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

ایوارڈزپانے کے لئے سبھی اداکارائیں بہت پرجوش اور پرامید ہیں۔ فلمی ناقدین کا بھی یہی کہنا ہے کہ مقابلے میں شریک تمام اداکاراوں نے شاندار ایکٹنگ کر کے مقابلے کو دلچسپ بنا دیا ہے۔ ان میں سے کون خوش قسمت اداکارا جیت پائے گی آسکر کی ٹرافی یہ پتا چلے گا چوبیس فروری کو آسکر ایوارڈز کی تقریب میں۔