کراچی : چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے کہا ہے کہ شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل میں صاف ستھرے صحت مند ماحول کا قیام اولین ترجیح ہے ،ٹائون میں صفائی و ستھرائی اور عوام کو صحت مند معاشرے کی فراہمی کے لئے متعلقہ محکمے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں صفائی وستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی محکمانہ غفلت اور لاپراہی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں خصوصاً مساجد و امام بارگاہوں ،درسگاہوں اور مدارس کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنا ئیں ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر کمال مصطفی نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مختلف علاقوں میں علاقہ مکینوں کے وفود سے ملا قات کرکے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہا کہ عوام کو علاقائی مسائل سے پاک معاشرے کے قیام اور صفا ستھر ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے شاہ فیصل ٹائون کو صاف ستھرا اور شہر کا مثالی ٹائون بنائیں گے اس موقع پر انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صاف ستھرا ماحول کے قیام اور شاہ فیصل ٹائون کی ترقی کے لئے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کا ساتھ دیں۔