لندن : فیشن ویک میں ریمپ پر کیٹ مڈلٹن کی کاپی

london fashion

london fashion

لندن (جیوڈیسک)لندن میں ہونے والے فیشن ویک میں ریمپ پر کیٹ مڈلٹن بھی آگئیں۔ مگر یہ ایک نہیں کئی کیٹ مڈلٹن کی کاپی تھیں۔ ایک نہیں دو نہیں کئی کیٹ مڈلٹن۔ لندن فیشن ویک میں شائقین رہ گئے حیران جب انہیں ریمپ پر دیکھنے کو ملیں برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی نقالی کرتی ماڈلز۔

ان کی حیرانی اپنی جگہ بجا تھی۔ مگر ڈیزائنر آئیسا کا کیا کہنا ۔ جو شہزادی کیٹ مڈلٹن سے ہیں متاثر کہ پورا فیشن شو ہی ان ہی کے اسٹال پر کرڈالا۔کیٹ کی طرح کے ملبوسات لانگ کوٹ اور ایسا ہی ہیٹ بھی بناڈالا۔

برطانیہ میں شہزادی کیٹ مڈلٹن کو سب سیزیادہ فیشن ایبل کا ٹائیٹل بھی مل چکاہے۔۔اس لئے سال دوہزار تیرہ میں بھی کیٹ کے فیشن کا راج ہوگا۔