سماہنی کے نواحی گاؤں امگاہ گاہی میں ایک ماہ قبل اغواء کے بعد قتل ہونیوالے معصوم 13سالہ طالبعلم حمزہ سرور کا معمہ حل نہ ہو سکا بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سماہنی کے نواحی گاؤں امگاہ گاہی میں ایک ماہ قبل اغواء کے بعد قتل ہونیو الے معصوم 13سالہ طالبعلم حمزہ سرور کا معمہ حل نہ ہو سکا واقعہ کو مختلف رنگ دینے اور سیاسی دوکانداروں نے اپنی اپنی دوکان چمکانے کیلئے لنگوٹ کس لیے غریب والدین اپنے بیٹے کالہو کس کے ہاتھ تلاش کرنے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تفصیلات کیمطابق طالبعلم حمزہ سرور جو کہ ساتویں جماعت کا طالبعلم تھا کو اغواء کیا گیا اور 15دن بعد 5فروری کو اس کی مسخ شدہ لاش ملی جسے جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے اعضاء کو تیز دھار آلے سے کاٹ دیا گیا تھا معصوم حمزہ سرور کے اغواء اور اس کے قتل کا سراغ ایک ماہ گرزنے کے باوجود ابھی تک نہ مل سکا جبکہ دوسری طرف سیاسی کھڑپینچوں نے اپنی سیاسی دوکان چمکانے اور معصوم طالبعلم کے لواحقین کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے اپنی سیاسی دوکان چمکانے کیلئے لنگوٹ کس لیے ہیں سیاسی کھڑپینچ جوکہ اصل حالات و واقعات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں لیکن ان کو بیان کرنے سے قاصرہیں اور خالی بیان بازی کرکے اخباری لیڈربننے کی کوشش کررہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چوہدری حق نواز ساؤتھ افریقہ میں نہایت کامیابی سے کاروبار میں مصروف ہیں لیکن عام کاروباری افراد سے ہٹ کر نہایت درد دل رکھنے والی سماجی شخصیت ہیں بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری حق نواز ساؤتھ افریقہ میں نہایت کامیابی سے کاروبار میں مصروف ہیں لیکن عام کاروباری افراد سے ہٹ کر نہایت درد دل رکھنے والی سماجی شخصیت ہیں جو کہ سماجی بھلائی کے کاموں میں گہری دلچسپی کے باعث بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں گزشتہ روز آزادکشمیر کے دور ہ کے موقع پر میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی بشمول کشمیری کمیونٹی کشمیر کی آزادی اور ریاست کی تعمیر و ترقی کیلئے گہری دلچسپی رکھتے ہیں وطن سے محبت دیار غیر میں زیادہ کسک کیساتھ محسوس ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے بیرون ممالک کشمیری ہر لمحہ کوشاں رہتے ہیں اور خود کو کشمیری سفیر تصور کرتے ہیں جبکہ آزادکشمیر میں امن و امان اور تعمیروترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور کروڑوں ڈالرز زرمبادلہ کی صورت میں بھیجتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت نہ صرف ملک میں سرمایہ کاری کیلئے بہتر قانون سازی کرے بلکہ قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائے انتظامی مشینری کی اصلاح کرے اور بیرون ممالک سے آنے والوںکو سہولیات بہم پہنچائے تاکہ وہ بڑی اور چھوٹی ہر سطح کی صنعتوں کے قیام عمل میں لاکر نہ صرف صنعتی ترقی میں کردار ادا کریں بلکہ بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے گراف کی روک تھام میں ممدوو معاون ثابت ہوں انہوں نے کہاکہ بے روزگاری کے باعث ملک کا پڑھا لکھا اور ہنر مند طبقہ بیرون ممالک جانے پر مجبور ہے جوکہ غیر ممالک کی ترقی میں کردار اداکررہا ہے جبکہ ملکی سطح پر اہل افرادکی ضرورت ہے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے انہوں نے کہاکہ مقامی انتظامیہ کا رویہ ٹیکس سسٹم بھی بیرون سرمایہ کاروں کی راہ میں رکاوٹ ہے انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک بسنے والے ملک کی خاطر ہر قربانی دینے کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد کشمیر اسمبلی بھارت مظالم کیخلاف قرارداد مذمت بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزادکشمیر اسمبلی بھارت مظالم کیخلاف قرارداد مذمت اور مقبول بٹ شہید اور افضل گورو کی میتیں ورثاء کے حوالے کرنے کیلئے قرارداد پاس کرے آزادکشمیر کو حقیقی معنوں میں تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنایا جائے ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سینئرنائب صدر حاجی محمد یاسین نے کیا انہوں نے کہاکہ کشمیر فریڈم موومنٹ نے بھارتی مظالم اور نام نہاد جمہوری چہرے کو دنیا کے اندر بے نقاب کرنے کیلئے لابنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے اس حوالے سے تمام یورپی ممبران پارلیمنٹرین سے رابطہ کیا جا رہا ہے اوران کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے افضل گورو کو بے گناہ پھانسی دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کی میتیں ورثاء کے حوالے کی جائیں میتوں کو اپنے پاس رکھنے کا کوئی قانونی ،اخلاقی اور انسانی جواز بھارت کے پاس نہ ہے انہوں نے کشمیری قوم سے اپیل کی کہ وہ دنیا کے جس بھی خطے میں رہ رہے ہیں اپنے وطن کی آزادی اور بھارت دہشت گردی ،مظالم اور انسانی حقوق کی ورزیون کو بے نقاب کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں۔