کراکس (جیوڈیسک)لاطینی امریکہ کے ملک وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ وہ کیوبا میں کینسر کے علاج کے بعد ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔
ہو گو شاویز نے اس بات کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تین پیغامات کے زریعے کیا جس میں انہوں نے کیوبا کے رہنماوں اور فیدل کاسترو کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ وینزویلا کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا علاج ان کے ملک میں بھی اب جاری رہے گا۔
ہو گو شاویز انیس سو ننانونے سے وینزویلا کے سربراہ ہیں اور اکتوبر دو ہزار بارہ میں انہیں اگلے چھ ماہ کے لیے دوبارہ صدر منتخب کیا گیا تھا مگر ان کی باضابطہ حلف برداری کو ان کی بیماری کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔ہو گو شاویز گیار دسمبر کو کیوبا علاج کے لیے گئے تھے اور اٹھارہ ماہ میں ان کے چار آپریشن ہو چکے ہیں۔