لاہور(جیوڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان پچیس فروری کو کیا جائے گا جبکہ شکیل عباسی اور محمد عمران کو ریسٹ دیا جا سکتا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایچ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ رواں سال مارچ سے شروع ہونیوالے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان پچیس فروری کو ہو گا جس میں شکیل عباسی اور محمد عمران کو ریسٹ دیا جا سکتا ہے۔ آصف باجوہ نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو ایونٹ میں آزمانا چاہتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن میں فنڈز کی کمی کی وجہ سے انڈر 16 کے ایشیا کپ میں ٹیم کا جانا متاثر ہو سکتا ہے۔ سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ہاکی سیریز کے معاہدے کو رواں ہفتے حتمی شکل دیدی جائے گی۔