ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم ‘ایجنٹ ونود ‘ کی ناکامی سے مایوس ہونے کے ساتھ ساتھ اس سے ایک اہم سبق سیکھ پائے ہیں اور مستقبل میں فلمز سائن کرنے سے پہلے اس فلاپ کو ضرور یاد رکھیں گے۔
نواب پاٹودی سیف علی خان کے مطابق فلمز سائن کرتے ہوئے رسک لینے سے وہ پہلے کبھی نہیں گھبراتے تھے لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ محتاط رہنا ہی بہتر ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ فلم بین انہیں ایکشن رولز سے زیادہ اینٹرٹینمنٹ فلمز میں پسند کرتے ہیں۔
مستقبل میں وہ ایسی ہی فلمز کو اپنی توجہ کا مرکز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ کچھ عرصے تک ان فلمز میں ایکٹنگ نہیں کریں گے جنہیں وہ خودپروڈیوس کر رہے ہیں۔