موجودہ حکمران دوبارہ منتخب ہوئے تو ملک نہیں بچے گا، ڈاکٹر عبدالقدیر

Dr Abdul Qadeer

Dr Abdul Qadeer

ملتان (جیوڈیسک)ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ ،پشاور اور کراچی کے حالات خراب ہیں یہی حکمران دوبارہ منتخب ہوئے تو ملک بھی نہیں بچے گا۔

ملتان میں تھلیسیمیا ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب اور آرٹس کونسل میں خطاب کے دوران ڈاکٹر عبد القدیر کا کہنا تھا کہ ملک کو بیرونی نہیں اندرونی خطرات کا سامنا ہے۔

روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے حکمران عوام کو گھاس دینے کو بھی تیار نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ الیکشن لڑ کر لوٹ مار کرنے والوں میں شامل نہیں ہونا چاہتے تاہم عوام تحفظ پاکستان اور جماعت اسلامی کو پارلیمنٹ میں لانے کیلئے ووٹ کا درست استعمال کریں۔