پاک ایران (جیوڈیسک)ایران گیس پائپ لائن پر مذاکرات کیلئے ایرانی وزیر تیل بدھ کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ادھرحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر مزاکرات کا آئندہ دور چوبیس گھنٹے میں متوقع ہے۔ایرانی وزیر تیل اس سلسلے میں بدھ کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔مزاکرات میں اب گیس پائپ لائن کے علاوہ خام تیل اور ایل پی جی کی درآمد کے معاملات بھی شامل ہوں گے۔ایران نے پاکستان کو خام تیل اور ایل پی جی دینے کی بھی پیشکش کردی ہے۔
ادھر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے مطابق اس دفعہ کا تعین بھی اب رواں ماہ کی بائیس تاریخ کی بجائے یکم مارچ کو ہو گا۔