اسلام آباد(جیوڈیسک) صدرآصف علی زرداری نیسانحہ کوئٹہ اورملکی سیاسی صورتحال پرغورکیلئے آج اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرکت کریں گے۔ کوئٹہ جانے والا چھے رکنی پارلیمانی وفد انتظامیہ اور ہزارہ برادری کے رہنماں سے ملاقاتوں پر اجلاس کو اعتماد میں لے گا۔
صدر زرداری شرکا کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔گزشتہ روز صدر آصف زرداری سے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اورآرمی چیف جنرل کیانی نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت آئی جی ایف سی کریں گیجبکہ سول اور ملٹری انٹیلی جنس ادارے معاونت کریں گے۔ ٹارگٹڈ آپریشن کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جس میں کور کمانڈر کوئٹہ بھی شامل ہوں گے۔