کمالیہ ( تحصیل رپورٹر )برائے نام رہبروں اور رہنماوں کے دل خوش کن اور پر فریب نعروں اور وعدوں سے ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی حکمرانوں کو عملی طور پر کام کرنا ہو گا حکومتی پالیسیوں کی بدولت ادارے کمزور اور ملک فیل اسٹیٹ بن چکاہے حکمرانوں نے حالات کو سنجیدگی سے نہ لیا جس سے ملک وقوم بحرانوں کا شکار ہوئی ملک میں اقتدر کی کشمکش اورسیاسی جماعتوں کی عدم توجہ سے ملک بحرانوں سے دوچار ہے ان خیالات کا اظہار سابق سینٹر پیر سید اسرار حسین شاہ مرحوم کے پوتے ، سجادہ نشین دربار قطبیہ پیر سید ابرار حسین سابق ایم پی اے کے بیٹے زیر سجاد نشین دربار قطبیہ پیرسید قطب علی شاہ المعروف علی بابا نے حلقہ این اے 94کے دیہات میں کارنر میٹنگ میں کیا انہوں نے کہا حکمران بنیای مسائل سے پہلو تہی کرکے ملک کو بحرانوں میں مبتلا کیے ہوئے ہے۔
آج نادیدہ ہاتھ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے میں مصروف ہے قوم نے جو مینڈیٹ موجودہ حکمرانوں کو دیا حکمرانوں نے اپنے نعرہ روٹی کپڑا مکان کو سبوتاژ کرتے ہوئے ڈکٹیٹر کے چلائے ہوئے اصولوں کو آگے بڑھایا جس سے وطن عزیز بحرانوں کا شکار ہوا انہوں نے کہا ہم نے ملک کے محب الوطن سیاستدانوں کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے دربار قطبیہ کے لاکھوں عقیدت مندوں کو پاکستان کے وسیع تر مفاد کو ملحوظ رکھنے والے سیاستدانوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے کہا گیا انہوں نے کہا ہم نے حلقہ این اے 94میں عملی طورپر عوام کے پرزور مطالبہ پر اعلان کیا ہے تاکہ حلقہ این اے 94میں استحصالی ٹولے سے حلقہ کے عوام کی جان چھڑائی جائے اس موقع پرپیر سید اسد عباس شاہ، رانا شفیق احمد خان سمیت رائو اقبال احمد خان بھی موجود تھے۔