لوڈشیڈنگ وبے روز گاری کا مسئلہ دہشتگردی سے بھی زیادہ خطرناک ہے:ایم لطیف الرحمان پیزادہ
Posted on February 20, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
لاہور( پ ر)ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ایم لطیف الرحمان پیزادہ نے گزشتہ روزسینئر نائب صدر مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور رائو ناصر علی خان میئو کی زیر قیادت وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وفد میں مرزا افضل بیگ ،صفدر علی میئو،حافظ محمد عمران مغل ،محمد جاوئد میئو ،لیاقت علی گجر اور دیگر شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے پانچ سالہ دوراقتدار میں عوام کو سوائے بے روزگاری اور بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے کچھ نہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بے روز گاری کاخاتمہ کئے بغیر دہشتگردی کے مسئلے کا حل ممکن نہیں۔
آئندہ عام انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں کیونکہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جس کے پاس ملک کو درپیش مسائل کا حل موجود ہے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے رائو ناصر علی خان میئو نے کہا کہ مسلم لیگ ن عام انتخابات میں کامیاب ہو کر گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے گی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرے گی ۔رائو ناصر علی خان نے مزید کہا کہ باعزت روزگار ہر شہری کی ضرورت ہے اور حکمرانوں کا فرض بنتا ہے کہ عوام کے لیے بہتر سے بہتر روزگار کا انتظام کریں تاکہ ملک و قوم خوش حال ہوں۔ آخر میں ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی کی دعا کی گئی:امتیاز علی شاکر :03154174470
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com