آسکر کے وکیل نے ریوا سٹین کیمپ کی موت کو حادثہ قرار دیدیا

Oscar Pistorius

Oscar Pistorius

جنوبی افریقی پیرالمپکس ایتھلیٹ آسکر پیسٹوریس کے وکیل نے انکی موت کو حادثاتی قرار دیدیا۔ گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار آسکر پیسٹوریس کی عدالت میں دائر ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں موجود وکیل کا کہنا تھا کہ آسکر نے ابھی تک اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا اعتراف نہیں کیا تاہم واقعات اور ثبوتوں سے پتا چلتا ہے کہ ماڈل کی موت حادثاتی طور پر ہوئی جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

وکیل صفائی نے ایتھلیٹ کے جلد رہا ہونے کی امید ظاہر کی۔ دوسری جانب ریوا کے گھر والوں نے عدالت سے پیسٹوریس کو سخت سزا دینے کی درخواست کی ہے۔