آسکرایوارڈز(جیوڈیسک)کی دوڑ اب اختتامی مراحل میں پہنچ گئی ہے۔ ایکشن فلموں کے ساتھ اینی میٹڈ فلموں نے بھی مچایا ہے دھمال۔ دیکھتے ہیں کون کون سی کارٹون فلمز آسکرتک پہنچی ہیں۔
شرارتوں سے بھرپور اینی میٹڈ فلموں کی دنیا میں بھی ہلچل مچی ہے۔اس بار آسکر کیلئے مجموعی طور پر اکیس اینی میٹڈ فلمیں نامزد کی گئی ہیں۔ اس سے پہلے آسکر ایوارڈز کیلئے کبھی اتنی بڑی تعداد میں کارٹون فلمیں سامنے نہیں آئیں۔ “ریک اٹ رالف” ویڈیو گیم کے ولن کی کہانی ہے جو ہیرو بننے کے شوق میں مصیبت مول لے لیتا ہے۔
آسکرکی دوڑ میں بہادر شہزادی بھی شامل ہوگئی ہے۔بریو سکاٹ لینڈ کی ایک شہزادی کی کہانی ہیجو خاندان کی مرضی کیخلاف شادی سے انکار کردیتی ہے۔ آسکر کے لئے تو مرا ہوا کتا بھی دوبارہ زندہ ہوگیا،،جی ہاں کارٹون فلم۔۔فرینکن وینی ۔۔نے بھی آسکرمیں نامزدگی حاصل کرلی ہے۔
تھری ڈی فلم۔۔پیرانورمن۔۔نے بھی ایوارڈ کے لئے دعائیں کرنا شروع کردی ہیں اورتو اور سمندری خطرناک مگر مزاحیہ قذاقوں پر بنی اینی میٹڈ فلم۔بینڈ آف مس فٹس۔۔بھی آگئے ہیں میدان میں۔ حتمی مرحلے میں پانچ اینی میٹڈ فلمیں آسکرایوارڈ کیلئے منتخب کی گئی ہے۔آسکرایوارڈز کی تقریب چوبیس فروری کو منعقد ہوگی۔