سپریم کورٹ میں سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ میں سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس کیس کی سماعت آج پھر ہو رہی ہے، صدر اور وزیراعظم کا تحریری بیان اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرایا جائے گا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ صوبائی سیکرٹری داخلہ، آئی جی بلوچستان، کمانڈنٹ ایف سی اور سی سی پی کوئٹہ کو بھی عدالت طلب کیا گیا ہے۔ جبکہ دس جنوری کو ہونے والے علمدار روڈ دھماکے کی رپورٹ بھی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع سے طلب کر لی گئی۔

بدھ کو سماعت کے دوران سیکرٹری دفاع نے کیرانی رپورٹ دھماکے کے حوالے سے آئی ایس آئی کی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ بارود لاہور کی اکبری منڈی سے خرید کر کوئٹہ بھجوایا گیا اور دہشت گردوں نے واٹر ٹینکر کو دھماکے کے لئے استعمال کیا۔

عدالت نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کنٹینر کو چیک نہ کرنے والے اہلکاروں کی نشاندہی کا حکم دیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ دونوں دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ پکڑے گئے ہیں، سات افراد حراست میں ہیں جبکہ چار کو مار دیا گیا ہے۔