پاکستان کو حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی: امریکا

Robert Blake

Robert Blake

امریکا(جیوڈیسک)امریکی نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی۔امریکی نائب وزیر خارجہ رابرٹ بلیک کا نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کو اپنے علاقوں میں موجود دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

پاکستان میں موجود کئی گروہ القاعدہ کی معاونت کر رہے ہیں۔ یہ نہ صرف امریکی فوجیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ بھارت اور دیگر ملکوں کے لئے بھی خطرہ ہیں۔ پاکستان کو حافظ سعید اور لشکر طیبہ کے خلاف بھی کارروائی کرنی ہوگی۔ اسی لئے حافظ سعید کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لئے انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ گزشتہ دوسال میں کئی معاملات پر اختلاف رہا مگر اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔