ممبئی میں بالی ووڈ فلم چشم بددور کا میوزک ریلیز

Eye Baddoor

Eye Baddoor

ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی میں بالی ووڈ فلم چشم بددور کامیوزک ریلیز کردیاگیا۔میوزک لائونچنگ میں میوزک پر لوگ جھوم جھوم اٹھے ۔ لگے نہ نظراس لئے ان پر کہیں چشم بد دور، یہ ہے علی ظفر کی نئی فلم۔۔چشم بددور۔۔تین نٹ کھٹ دوستوں کی کہانی۔۔ سب ہی ہیں ایک ہی لڑکی پر فدا۔

ممبئی میں فلم چشم بددور۔۔کا میوزک لائونچ کرتے وقت علی ظفر، فلم پروڈیوسر ڈیون دھوان نے شرکت کی۔۔فلم کے گانے گاتے ہوئے شائقین نے بھی جھومنا شروع کردیا۔انیس سو اکاسی کی کلاسیک فلم چشم بددورکا ری میک ہے۔ پانچ اپریل کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں فاروق شیخ کا مرکزی کردار علی ظفر نے ادا کیا ہے۔

اداکارہ جوہی چائولہ اور ا نوپم کھیر کے مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہونگے۔ چالیس کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی اس فلم کے ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون اور میوزک ساجد واجد نے دیا ہے۔ علی ظفر نے مرکزی کردار نبھانے کے ساتھ اپنی آواز میں گانے بھی ریکارڈ کروائے ہیں۔