کاشتکاروں کو 2 ارب 83 کروڑ روپے کے قرضے جاری

State Bank Pakistan

State Bank Pakistan

اسٹیٹ بینک کی کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت گذشتہ 18 ماہ کے دوران بینکوں نے چھوٹے تاجروں اور کاشتکاروں کو دو ارب تراسی کروڑ روپے کے قرضے فراہم کئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اسکیم کے تحت ملک بھر کے ایک سو پانچ اضلاع میں قرضے کی سہولتیں مہیا کی گئیں اور 85 فیصد قرضے دیہی علاقوں میں ان لوگوں کو دیے گئے جو اس سے پہلے قرضوں سے محروم تھے یا کم قرضے پا رہے تھے۔

ان میں سے 81 فیصد چھوٹے کاشتکار تھے جبکہ 91 فیصد قرضے ایسے چھوٹے کاروباری اداروں کو فراہم کیے گئے جن میں ملازمین کی تعداد پانچ یا اس سے بھی کم تھی۔