ڈھاکا(جیوڈیسک) بھارت اور بنگلا دیش نے ٹرین کے نئے رابطے کیلئے باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں۔باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کے بنگلا دیش کے دورے کے موقع پر کیے گئے۔
جس کے تحت بھارت ریاست تری پورا کے علاقےagartala سے بنگلادیش کے قصبے akhaura تک پندرہ کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک تعمیر کرے گا، بھارت سے بذریعہ ٹرین بنگلا دیش کو جوڑنے کا یہ دوسرا راستہ ہوگا۔ اس سے پہلے ریاست مغربی بنگال سے بھی ریلوے ٹریک بھارت کو بنگلا دیش سے ملاتا ہے۔