ڈنگہ کی خبریں(محمد بلال احمد بٹ سے)

ڈنگہ :میاں شہباز شریف نے عوام کو عالمی سطح کی ٹرانسپورٹ فراہم کر کے دل جیت لئے ہیں،چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن ہالینڈ کے صدر ،سیاسی سماجی کاروباری شخصیت،چیئر مین پاک نیدر لینڈ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ نے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کہا کہ میٹروبس کے عظیم الشان منصوبہ پر اپنے اور عوام کے قائد میاں شہباز شریف اورسینیٹر چوہدری جعفر اقبال آف چیلیانوالہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔بلا شعبہ میٹرو بس سروس کا منصوبہ دنیا کا جدید ترین پراجیکٹ ہے جو میاں شہباز شریف کی نگرانی میں انتہائی قلیل عرصہ میں پایہ تکمیل کو پہنچا اس پر میاں محمد شہباز شریف کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے انہوں نے عوام کو عالمی سطح کی ٹرانسپورٹ فراہم کر کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں مسلم لیگ کو برسراقتدار لانے میں اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کریں گے پاکستان کو میاں برادران ہی ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :میاں طارق محمودآف ڈھلیان کے فرزند ارجمند میاں جہانگیر طارق محمود کو شادی کے حسین بندھن میں بندھنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن ہالینڈ کے صدر اور ممتاز سماجی سیاسی تجارتی شخصیت چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ نے کہا ہے کہ ہم اپنے جان سے پیارے بھائی میاں طارق محمودآف ڈھلیان کے فرزند ارجمند میاں جہانگیر طارق محمود کو شادی کے حسین بندھن میں بندھنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:سالار ڈنگہ حاجی شاہد محمود بٹ نے نوجوانوں کو اخلاقی،معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لئے سپورٹس اسٹیڈیم کے قیام کے لئے باقاعدہ پلاننگ شروع کر دی
ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ ) سالار ڈنگہ محفل نعت صدر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ جنرل سیکرٹری بزم عاشقان مصطفی ڈنگہ چیف ایگزیکٹو حاجی ٹریولز ڈنگہ معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی شاہد محمود بٹ نے ڈنگہ شہر و گردونواح کے علاقہ کے نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بچانے اور ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے ڈنگہ شہر میں سپورٹس سٹیڈیم کے قیام کے لئے باقاعدہ پلاننگ شروع کر دی۔ اس میگا پراجیکٹ کی تعمیر پر کروڑوں روپے لاگت آئے گی۔ سٹیڈیم کو شہر سے متصل اہم شاہراہ پر جدید سہولیات سے آراستہ تعمیر کرنے کے لئے اسلام آباد کے ممتاز ایکسپرٹ ڈیزائنر اور ماہر آرکیٹکٹ شامیر ایچ ملک کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔ گزشتہ روز انہیں ڈنگہ شہر کا وزٹ کروایا گیا۔ سٹیڈیم کی خوبصورت ڈیزائننگ سمیت بہترین لوکیشن دھوپ چھاؤں کے امتزاج سمیت دیگر پیش نظر ضروریات کے لحاظ سے موزوں ترین جگہ کے انتخاب کے لئے ڈیزائنر کو شہر کے مضافات میں واقع اراضی کے چار مختلف قطعات دیکھائے گئے اور تفصیلی مشاورت کی گئی۔ سلیکٹ ہونیوالے دو قطعات پر دو علیحدہ قسم کی ڈیزائننگز کی جائیں گی۔ پسند آنے والی ڈیزائننگ کو حاجی شاہد محمود بٹ فائنل کریں گے۔ پارکنگ اور ان ڈور گیمز کے لئے ہالز کی تعمیر سمیت تمام سکیچ واضح کر دیا گیا۔ ماہ مارچ میں ڈیزائننگ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حاجی برادران کے سپوت حاجی شاہد محمود بٹ کی پلاننگ کے مطابق تعمیر ہونے والا ڈنگہ سپورٹس اسٹیڈیم کم و بیش 4ایکڑ اراضی پر محیط ہو گا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) حاجی برادران کے سپوت حاجی شاہد محمود بٹ کی پلاننگ کے مطابق تعمیر ہونے والا ڈنگہ سپورٹس اسٹیڈیم کم و بیش 4ایکڑ اراضی پر محیط ہو گا ۔ ابتدائی سکیچ کے مطابق تقریباً 10ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔ کرسیوں کے علاوہ امریکن گھاس پر نیچے بیٹھنے کا بندوبست بھی ہو گا۔ اسٹیڈیم کی کیپ کے اوپر اللہ تبارک و تعالیٰ کا نام مبارک چاروں اطراف سے واضح طور پر دیکھائی دینا اسٹیڈیم کی خصوصیت ہو گی۔ ان ڈور گیمز کے ہالز سمیت سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر کم و بیش تین سال میں مکمل ہو گی۔ میدان کے اطراف میں آبشاروں اور پہاڑی نما ڈھلانوں پر پتھروں کا خوبصورت کام بھی ہو گا۔ پنجاب کے دیہی علاقوں کا خوبصورت ترین سٹیڈیم ہو گا۔ جس میں بین الاضلاعی مقابلوں کا اہتمام بطور خاص کیا جائے گا۔ مختلف گیمز کھیلنے والے کھلاڑیوں اور نوجوانوں کو تمام سہولیات فری مہیا ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:حاجی شاہد محمود بٹ نے ایسا سپورٹس کمپلیکس ڈیزائن کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے جو ملک پاکستان کا منفرد اسٹیڈیم ہو،شا میرایچ ملک معروف آرکیٹکٹر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) اسٹیڈیم ڈیزائنر اسلام آباد کے معروف آرکیٹکٹ شامیر ایچ ملک کے مطابق حاجی شاہد محمود بٹ نے ایسا سپورٹس کمپلیکس ڈیزائن کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے جو ملک پاکستان کا منفرد اسٹیڈیم ہو۔ حاجی شاہد محمود بٹ ایسا سٹیڈیم بنانا چاہتے ہیں جو اپنی مثال آپ ہو۔ ان کی خواہش اور معیار پر پورا اترنے والے جدید ترین سہولیات سے آراستہ سپورٹس سٹیڈیم کو تعمیر ہونے میں کم از کم تین سال کے قریب عرصہ درکار ہو گا ۔ سات ان ڈور گیمز کے لئے علیحدہ علیحدہ ہالز بمطابق اس گیم کی اصل پیمائش تعمیر ہوں گے۔ شامیر ایچ ملک کے مطابق حاجی شاہد محمود بٹ کا سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے ویژن لائق خراج ہے۔ ان کی مشاورت سے ہونے والی اسٹیڈیم کی حتمی ڈیزائننگ لائق دید ہو گی۔ انشاء اللہ اپنا تمام تجربہ اور صلاحیت بروئے کار لا کر اہلیان ڈنگہ و علاقہ کے لئے ایک شاہکار تعمیر کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حاجی شاہد محمود بٹ کی سرکردگی میں تعمیر ہونے والے ڈنگہ سپورٹس کمپلیکس میں 12قسم کے کھیل کھیلے جا سکیں گے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) حاجی شاہد محمود بٹ کی سرکردگی میں تعمیر ہونے والے ڈنگہ سپورٹس کمپلیکس میں 12قسم کے کھیل کھیلے جا سکیں گے۔ جن میں کرکٹ فٹ بال ہاکی بیڈمنٹن والی بال باسکٹ بال ٹبیل ٹینس بیس بال سمیت دیگر کھیل شامل ہیں۔ ہارڈ بال پچوں کی تعمیر ہو گی۔ ہر کھیل کے لئے درکار تمام لوازمات نوجوانوں کو فری مہیا ہوں گے۔ ان ڈور گیمز کے لئے علیحدہ علیحدہ ہال تعمیر ہوں گے۔ جو پیمائشوں کے مطابق ڈیزائن ہوں گے۔ تماشائیوں کے بیٹھنے کا بندوبست بھی ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :موضع ٹھٹھہ پوڑ ملک ریاستی ، گجر برادری ، حاجی چوہدری اشرف گجر ، سیٹھ محمد اکرم گجر ، نور حسین گجر ، چوہدری شان گجر، چوہدری شکور گجر ، سیٹھ محمد اسلم نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی دارہ گجراں میں اپنی برادریوں ، دھڑوں سمیت بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ( محمد بلال احمد بٹ ) موضع ٹھٹھہ پوڑ ملک ریاستی ، گجر برادری ، حاجی چوہدری اشرف گجر ، سیٹھ محمد اکرم گجر ، نور حسین گجر ، چوہدری شان گجر، چوہدری شکور گجر ، سیٹھ محمد اسلم نے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی دارہ گجراں میں اپنی برادریوں ، دھڑوں سمیت بھر پور حمائت کا اعلان کر دِیا ، اِس موقع پر سابق ناظم چوہدری شاہد پرویز ، حاجی ، چوہدری اشرف گجر ، سیٹھ محمد اسلم ، چوہدری شان گجر ، ماسٹر غلام احمد ، چوہدری اختر مہر نمبردار ، چوہدری غلام غوث ، قاری محمد اعظم ، چوہدری وارث کھٹانہ ، چوہدری محمد اختر نمبردار ہیرا پور ، بشیر احمد چیچی ، میاں محمد ریاض کسانہ ، میاں اعجاز ، محمد اکرم گجر ، طالب حسین گجر ، عمران مہر ، خالد حسین گجر ، ملک قمر ، مجید گجر چوہان ، علی محمد گجر ، محمد رفیق گجر ، ڈاکٹر قطب الدین گجر ، ماسٹر محمد انور ، محمد اشر ف ملک ، غلام رسول ملک ، طاہر انجم ، افضال انجم، معظم پوڑ ، سیٹھ محمد اکرم ، محمد اصغر گجر ، محمد خاں گجر ، نور محمد گجر ، عنصر جاوید ، ملک محمد خاں ، محمد اکبر گجر ، عبد الرشید چوہان ، حاکم علی ملک ، برکت علی ملک ، محمد اشرف کھٹانہ ، محمد بوٹا رانا ، سیٹھ ستر دِین ، ملک ندیم ، تنویر گجر ، حاجی احمد گجر ، محمد رفیق گجر ، محمدا رشد گجر ، محمد اعظم گجر ، محمد زمان گجر ، محمد فرمان گجر ، اکرام گجر ، اسلم گجر ، غلام مصطفی ماسٹر گجر ، محمد بشیر گجر ، ماسٹر بشیر احمد چوہان دُلانوالہ ، نیامت علی ملک ، بدر دِین گجر ، عزیز احمد کھٹانہ ، جاوید چوہان ، منظور حسین ، ملک غلام محمد ماسٹر ، سیٹھ تاج دِین ، محمد رمضان شان گجر ، فرمان ریاستی ، عزیز ریاستی ، ڈاکٹر ذوہیب ، منشی ریاستی ، کالے خاں ریاستی ، محمد ریاض ریاستی ، محمد صدیق ریاستی ، محمد اشرف مرزا سمیت 139 گھرانوں نے بھر پور حمائت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :مرزا طاہر کے معروف زمیندار وں نے ن لیگ کو خیر باد کہہ کر ق لیگ کی حمائت کر دِی
ڈنگہ (محمدبلال احمدبٹ ) مرزا طاہر کے معروف زمیندار وں نے ن لیگ کو خیر باد کہہ کر ق لیگ کی حمائت کر دِی ، تفصیلات کے مطابق چوہدری خالد محمود ، چوہدری طاہر محمود آف مرزا طاہر نے اپنی برادری ، دھڑے سمیت پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی مکمل حمائت کر دِی ، اس موقع پر چوہدری خالد محمود نے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے مقامی ایم پی اے کو واضح اکثریت سے کامیاب کروایا جبکہ اِس بار اپنی برادری ، بھائیوں ، دوستوں کی مشاورت سے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو حلقہ پی پی 113 سے بھر پور کامیاب کرانے کا عزم کر رکھا ہے ، چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، نیک سیرت ، ہمدرد ، دُکھی دِلوں کی دھڑکن ، مظلوم کا ہر پل ساتھ دینے والی اعلیٰ شخصیت ثابت ہوئے ہیں ، اُن میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو کسی اچھے سیاستدان میں موجود ہوتی ہیں ، ہمیں آئندہ آنے والے انتخابات میں چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی صورت میں علاقہ کی تمام مشکلات کا حل کرنے والا مسیحا مل گیا ، انشاء اللہ تعالیٰ یو سی مرزا طاہر کے علاوہ تمام یونین کونسلوں سے اِنہیں بھر پور کامیاب کروائیں گے اور ہر ممکن کوشش کر کے ، ہر گھر جا کر اُن کی الیکشن کمپین مضبوط کریں گے۔ اِس موقع پر چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا مجھے ایسے مخلص ، نڈر ، بہادر ، جرأتمند بھائیوں کی اشد ضرورت ہے ، اور آپ بھائیوں نے جس حالات میں میرا ساتھ دِیا میں اُس کو بھی کبھی فراموش نہیں ہونے دوں گا ، انشاء اللہ قرض سمجھ کر نہیں فرض سمجھ کر آپ لوگوں کے تمام مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں رہوں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوہدری اعجاز احمد رنیاں ،چوہدری شاہد پرویز ، چوہدری تیمور پارس ، چوہدری وارث کھٹانہ ، چوہدری اعجاز ، چوہدری غلام غوث ، میاں عمران عزیز نے موضع مچھیانہ میں چوہدری شکیب عامر سے اُن کی رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات کی
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 کے امیدوار چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے سابق ناظم چوہدری شاہد پرویز ، چوہدری تیمور پارس ، چوہدری وارث کھٹانہ ، چوہدری اعجاز ، چوہدری غلام غوث ، میاں عمران عزیز نے موضع مچھیانہ میں چوہدری شکیب عامر سے اُن کی رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات کی جس میں حلقہ این اے 106 ، پی پی 113 کے حوالہ سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ، چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے چوہدری شکیب عامر سے کہا کہ ہم چوہدری برادران کا پیغام لے کر حلقہ 113 میں اپنا وسیع ووٹ بنک مضبوط کر لیا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے لوگوں کے نجی عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :موجودہ ایم پی اے نے ہمیشہ عوام کو اعتماد کی آڑ میں ہمیشہ دھوکے میں رکھا،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ( محمد بلال احمدبٹ ) موضع ٹھٹھہ پوڑ میں ملک ریاستی ، گجر برادری ، حاجی چوہدری اشرف گجر ، سیٹھ محمد اکرم گجر ، نور حسین گجر ، چوہدری شان گجر، چوہدری شکور گجر ، سیٹھ محمد اسلم کے حمائتی اکٹھ سے مہمانِ خصوصی پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی دارہ گجراں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں حلقہ کی اُن تمام مکاتب فکر سے سوال کرتا ہوں کہ جن بر سر اقتدار نمائندوں کو بڑی اکثریت سے کامیاب کرایا تھا کیا اُنہوں نے اپنے دورِ حکومت میں وہ تمام مسائل حل کر لیے ؟کیا سارا حلقہ اب بھی بحرانوں کا شکار نہیں ہے ؟مومن ایک بل سے ایک بار ڈسا تو جا سکتا ہے بار بار نہیں ، انسانوں کی بستی میں جنگلی قانون کو عوام اِس انتخابات میں ہمشیہ کے لیے مسترد کر دیں ، ہم نے وفا سیکھی ہے اور ہم حلقہ کی عوا م کے احسانوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے ، بر سر اقتدار نمائندے حلقہ بھر میں گلیوں کی خاک چھاننے میں مصروف ِ عمل ہے اور عوام اصلیت جان چکے ہیں ، موجودہ ایم پی اے نے25 سالوں سے ہمیشہ ون مین شو ہی تو چلایا ،عوام کو اعتماد کی آڑ میں ہمیشہ دھوکے میں رکھا ، سرکاری مشینری کے بل بوتے اورسیاست کی آڑ میں جھوٹے مقدمے درج کروائے اور اُنہیں ہمیشہ خوفزدہ کیا ، آئندہ انتخابات میں عوام اگر ملک کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں تو ق لیگ کو اپنے قیمتی ووٹوں کی طاقت سے کامیاب کروا ئیں ، انشاء اللہ تعالیٰ میں ہم آپ کی عزت کے محافظ و پاسدار ہونگے ، اُنہوں نے کہا میں آپ تمام بھائیوں کا تہہ دِل سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے میری حمائت میں ایک بہت بڑا اکٹھ کیا ، ہم پر امید ہیں کہ ٹھٹھہ پوڑ سے اور حلقہ بھر سے واضح کامیابی حاصل کرینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : انشاء اللہ تعالیٰ رنیاں برادران کو بھر پور کامیابی دِلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،چوہدری شان گجر،نور حسین گجر و دیگر
ڈنگہ ( محمد بلال احمدبٹ ) موضع ٹھٹہ پوڑ میں چوہدری شان گجر ، نور حسین گجر ، چوہدری غلام غوث قاری عارف گورسی نے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 کے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کے حمائتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ رنیاں برادران کو بھر پور کامیابی دِلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور اُن کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر الیکشن کمپین تیز کر دیں گے اور ٹھٹھہ پوڑ سے ریاستی ، ملک اور گجر برادری پورے عزم کے ساتھ چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو واضح بھاری ووٹوں سے کامیاب کرائیں گے ، موجودہ ایم پی اے کے ظلم کو روکیں گے ، آج یہ ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر کہہ رہا ہے کہ رنیاں برادران کامیابی کے جھنڈے ضرور گاڑ دیں گے ۔ اُنہوں نے کہا آئندہ الیکشن میں عوام ن لیگ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ، چوہدری برادران ہی ملک کی بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں عوام ق لیگ کی پالیسیوں کی حمائت کرتے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ ملک بھر میں ق لیگ کی ہی حکومت قائم ہو گی ، ہم چہرے نہیں نظام بدلیں گے ، عوام اب با شعور ہو چکے ہیں ،جھوٹے مقدمے اور بے بنیاد پراپیگنڈوں نہیں چلنے دینگے ۔اب حلقہ پی پی 113 میں انقلاب آئے گا اور کرپٹ سیاستدان کے چہرے کو بے نقاب ہونگے ، چوہدری اعجاز احمد رنیاں حقیقی ، بے لوث ، دلیر رہنما ہیں اور ٹھٹہ پوڑ کی عوام بھر پور ساتھ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سید نور الحسن شاہ کی بطور ایم این اے فتح آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے،پیر آفتاب شاہ
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ممتاز مسلم لیگی راہنما چیئر مین سید منظور شاہ اتحاد گروپ ڈنگہ پیر آفتاب شاہ نے کہا ہے کہ سید نور الحسن شاہ کی بطور ایم این اے فتح آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے،نور الحسن شاہ ایک تحریک کا نام ہے،الیکشن میں سید نور الحسن شاہ سب سے زیادہ لیڈ سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈنگہ کی عقبی دیوارکوڑے کرکٹ کاڈھیر بن گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈنگہ کی عقبی دیوارکوڑے کرکٹ کاڈھیر بن گئی،خاکروب صفائی برائے نام کرتے ہیں،سارا دن کوڑے کی بدبو کی وجہ سے لڑکیاں اور اہلیان محلہ کو مشکلات کا سامن کرنا پڑتا ہے،گرلز ڈگری کالج ڈنگہ کے ساتھ سے کوڑے کرکٹ کاڈھیر مکمل طور پر ختم کیا جائے اور وہاں کوڑاپھینکنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ روڈ کھاریاں تجاوزات کی بھر مار انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر معمولی بارش ہونے پر روڈچھپڑ بن جاتا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ روڈ کھاریاں تجاوزات کی بھر مار انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر معمولی بارش ہونے پر روڈچھپڑ بن جاتا ہے لاکھوں روپے سے نئی تعمیر ہونے والی روڈ میں صفائی کے ناقص عمل کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرمعمولی بارش ہونے پر روڈ چھپڑ بن جاتا ہے لاکھوں روپے سے نئی تعمیر ہونے والی روڈ میں صفائی کے ناقص عمل کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پر سونے پہ سہاگہ دکانداروں کی کھلے عام تجاوزات مظلوم دکاندار پس کررہ گئے ڈھلیان روڈ رندھیر پر نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے باعث نالیوں کا گدلا پانی سڑکوں پر رہنے سے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :معززین ڈیرہ پٹھاناں ڈنگہ کاقمر زمان کائرہ سے گیس فراہمی کا مطالبہ
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)معززین ڈیرہ پٹھاناں ڈنگہ کاقمر زمان کائرہ سے گیس فراہمی کا مطالبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے وفاقی وزیر اطلاعات نشریات چوہدری قمرزمان کائرہ اور سابق تحصیل ناظم ندیم اصغر کائرہ نے وعدہ کیا تھا کہ حلقہ این اے106 کے ہر گھر کو سوئی گیس فراہم کی جائے گی لوکڑی مکڑاں ڈنگہ اور نواحی دیہات بھلیسرانوالہ کو سوئی گیس فراہم کر دی گئی لیکن ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے خان محمد الیاس نے وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ اور سابق تحصیل ناظم کھاریاں سے اپیل کی ہے کہ ڈیرہ پٹھاناں کے مکینوں کو سوئی گیس فراہم کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :جامع مسجد صدیقیہ محلہ مغل پورہ میں صاحبزادے رضاء المصطفیٰ کیلانی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے عظیم الشان محفل کا انعقاد ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جامع مسجد صدیقیہ محلہ مغل پورہ میں صاحبزادے رضاء المصطفیٰ کیلانی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے عظیم الشان محفل کا انعقاد ہوا جس میں حضرت علامہ پیر سیدعرفان شاہ مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ رضاء المصطفیٰ کیلانی جیسی عظیم ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں،ان کی وفات جماعت اہل سنت کیلئے عظیم صدمہ اور ناتلافی نقصان ہوا،علامہ صاحبزادہ رضاء المصطفیٰ جیسے سچے اور پکے عاشق رسولۖ تھے انہوں نے اپنی زندگی دین کی تبلیغ کے لیے وقف کر دی،بیماری کے باوجود بھی وہ دین کے کاموں میں بڑھ رک حصہ لیتے اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند کرے اور انکے لواحقین کو صبروجمیل دے،حضور اکرمۖ کے بغیر ہمارا ایمان کامل نہیں ہو سکتا بارگاہ رسالتۖ میں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دین اسلام اور محبت نبیۖ کی راہ میں اولاد جان و مال کی راہ میںسب کچھ قربان کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری زندگی کا خاتمہ حالت ایمان پر کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :تحریک انصاف ہی عام لوگوں کو انصاف دلائے گی،چوہدری شرافت ایڈووکیٹ آف سیکریالی
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)تحریک انصاف ہی عام لوگوں کو انصاف دلائے گی،اور ملک کی تقدیر بدلے گی،انشاء اللہ آنے والا دور صرف پی ٹی آئی کا ہوگا،جو ملک سے کرپشن لوٹ مار کو ختم کرے گی،اور انصاف کا بول بالا ہوگا،ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی113کے متوقع امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شرافت ایڈووکیٹ آف سیکریالی نے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے تمام اداروں میں لوٹ مار کی نئی مثالیں پیدا کی ہیں عمران خان عوام کی حالت زار بہترکرنے کا عزم رکھتے ہیں،ملک میںبجلی بحران مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینامحال کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عاصمہ جہانگیر کو بطور نگران وزیراعظم کسی صورت قبول نہیںکریں گے،صاحبزادہ فضل کریم کی ٹیلی فونک گفتگو
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین ایم این اے صاحبزادہ فضل کریم نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کو بطور نگران وزیراعظم کسی صورت قبول نہیںکریں گے،پنجاب حکومت کی طرف سے ہڑتالی ڈاکٹروں پر وحشیانہ تشدد قابل مذمت ہیں ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات پورے کرنے چاہیں،انہوں نے کہا کہ تعزیت کے سلسلہ میں ڈنگہ آیا ہوں تو ڈنگہ کے غیور صحافیوں نے علامہ صاحبزادہ رضاء المصطفیٰ کیلانی سے جس عقیدت مندی کااظہار کیا ہے اور ان کی دینی خدمات کو سراہا وہ قابل مثال ہیں انہوںنے کہا کہ دینگاہ شہر تاریخی اسلامی شہر ہے اور صاحبزادہ رضاء المصطفیٰ کیلانی کے گھرانہ کی دینی خدمات سے ہیں انہوں نے کہا کہ قانون کی بالدستی اور نظام مصطفی کے مکمل نفاذ کے لیے مذہبی جماعتیںمشترکہ لائحہ عمل اپنائیں تاکہ طالبان امریکی ڈرون حملوں سے بے گناہ شہریوں کا قتل عام بند کر وایا جا سکے انہوں نے کہا کہ اسلام میں خودکشی حرام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : قمر زمان کائرہ نہ صرف کائرہ خاندان بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بھی پہچان ہیں،ماجد عدالت بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی و کاروباری شخصیت ماجد عدالت بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قمر زمان کائرہ نہ صرف کائرہ خاندان بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بھی پہچان ہیں،انتہائی صلح جو اور ملنسار طبیعت کے مالک انسان ہیں،پیپلز پارٹی کیلئے انکی خدمات ہیںقمر زمان کائرہ نے حلقہ این اے106 کے ہر گھر کو سوئی گیس کنکشن فراہم کر کے عوامی نمائندگی کا حق ادا کر دیا،ایسا جرات مند لیڈر وفاق میں بھی نمایاں حیثیت رکھتا ہے ایسے لیڈر قمر زمان کائرہ کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور ایسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ کی قیادت میں تحصیل کھاریاں اور حلقہ پی پی113میں مسلم لیگ ن کو مضبوط اور فعال بنایا،چوہدری فرید کالس
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)رندھیر کی معروف سیاسی و زمیندار فیملی کی سرکردہ شخصیت چوہدری فریدکالس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ کی قیادت میں تحصیل کھاریاں اور حلقہ پی پی113میں مسلم لیگ ن کو مضبوط اور فعال بنایا انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام چوہدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں اور آئندہ الیکشن میں بھر پور حمایت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: تحریک انصاف تبدیلی کا نشان بن چکی ہے،چوہدری شاہد محمود بٹ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی شخصیت پاکستان تحریک انصاف چوہدری شاہدمحمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تبدیلی کا نشان بن چکی ہے،عوام میں شعور کی بیداری کی لہر چل پڑی ہے،جس کا سہرا قائد تحریک انصاف عمران خان کے سر پر ہے،65سال سے ملک و قوم کے ساتھ مذاق کا کھیل کھیلنے والوں کو اب باری نہیں ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حلقہ پی پی113سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ق کامیابی حاصل کرے گی،چوہدری ریاض انجم سوگا
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ممتاز مسلم لیگی چوہدری ریاض انجم سوگا نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی113سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ق کامیابی حاصل کرے گی،انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری برادران نے اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے آج عوام انکے سنہری دور کی مثالیں دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی113میں رنیاں برادران کی پوزیشن مضبوط سے مضبوط ترہوتی جارہی ہے،آئندہ انتخابات میں چوہدری برادران کی فتح یقینی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکومت پنجاب کے ضلع گجرات میں واقع قبرستانوں کیلئے دو کروڑ63لاکھ کے فنڈز جاری کر دیئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حکومت پنجاب کے ضلع گجرات میں واقع قبرستانوں کیلئے دو کروڑ63لاکھ کے فنڈز جاری کر دیئے فنڈز سے تمام قبرستانوں کی مرمت بیت الخلائ،پانی کی سہولت وغیرہ چار دیواری جنازہ گاہ کی تعمیر ومرمت کے دو کروڑ63لاکھ کے فنڈز جاری کئے ہیں گجرات تحصیل کے لیے ایک کروڑ چالیس لاکھ ہیں،تحصیل کھاریاں کے لے ایک کروڑ جبکہ تحصیل سرائے عالمگیر کے لیے23لاکھ ہیں یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 36اضلاع میں واقع قبرستانوں کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ اور گردونواح میں چنگڑوں اور علاقہ غیر سے قبائلی پٹھانوں نے ڈیرے ڈال لئے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ڈنگہ اور گردونواح میں چنگڑوں اور علاقہ غیر سے قبائلی پٹھانوں نے ڈیرے ڈال لئے،قبائلی علاقوں کے جنگ زدہ کشیدہ ماحول سے نقل مکانی کر کے ضلع گجرات سمیت دیگر شہروں میں آکرآباد ہونے والے پٹھانوں نے نہ صرف ڈنگہ کے کاروبار زندگی میں اپنا عمل دخل بڑھا لیا بلکہ ان گھرانوں کے بعض نوجوان جدید اسلحہ سے لیس دکھائی دیتے ہیں،اور مشکوک سرگرمیوں میں ملکوث ہیں،قبائلی علاقوں کے آنے والے پٹھانوں کی تعدادڈنگہ اور گردونواح میں چوری و ڈکیتی سمیت سٹریٹ کرایم میں بھی اضافہ ہو گیا ہے،اس سلسلہ میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلع گجرات کی پولیس قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کر کے بھاری کرایوں کے عوض شہروں اور دیہاتوں میں آباد ہونے والے پٹھانوں کے کوائف جمع کرے اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھے تاکہ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام مکمل ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پاکستان کے تین طاقتور ترین اداروں کے سربراہ رواں سال میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)پاکستان کے تین طاقتور ترین اداروں کے سربراہ رواں سال میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے،سب سے پہلے صدر زرداری اپنے عہدہ صدارت نوستمبر کو پوری کریں گے جسکے بعد صدارتی الیکشن منعقد ہو گا اس کے بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت28نومبر کو پوری ہو گی اور وہ ریٹائرڈ ہو جائیں گے جس کے بعد نئے آرمی چیف کا تقرر کیا جائے گا چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری گیارہ دسمبر کو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے اس طرح یہ سال ختم ہونے کے ساتھ ہی ملک کی تین طاقتور ترین شخصیات بھی اپنے عہدوں سے سکبدوش ہو جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: افضل گورو کی پھانسی بے بھارتی درندگی و جارحیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے،چوہدری عبدالستار
ڈنگہ(نامہ نگار)ممتاز چوہدری عبدالستار راہنما جماعت اسلامی حلقہ پی پی113نے کہا ہے کہ افضل گورو کی پھانسی بے بھارتی درندگی و جارحیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے،امن کی آشا کا راگ الاپنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں،میڈیا کو بھارت کی اس جارحیت کو پر امن کی آشا کا پرچار بند کر دینا چاہیے کیونکہ بھارت کبھی بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا،انہوں نے کہا کہ بھارتی درندوں کے ہاتھوں کشمیری خواتین کی عصمت دری کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزا پھانسی کی صورت میں دی گئی جو انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈیا سے فی الفور سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میں ایل پی جی فروخت کرنے والوں نے انت مچا دی،سرکاری نرخ کھوہ کھاتے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ڈنگہ میں ایل پی جی فروخت کرنے والوں نے انت مچا دی،سرکاری نرخ کھوہ کھاتے فی کلو تیس سے پینتیس روپے کمائی اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کے نرخ ایک سو پینتالیس روپے مقرر ہو جانے کے باوجود ڈنگہ اور گردونواح میں ایل پی جی ایک سو ستر روپے سے ایک سو اسی روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ری فلنگ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کر کے سرکاری نرخ پر ایل پی جی فروخت کویقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ سے معیاری آٹا غائب،عوام بھوک کے ساتھ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ سے معیاری آٹا غائب،عوام بھوک کے ساتھ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،سرکاری ریٹ پر ملنے والا آٹا انتہائی غیر معیاری اور بیس کلو کا تھیلا670روپے میں فروخت ہو رہا ہے،جسے خریدنا غریب آدمی کے بس کی بات نہیں رہی ،سرکاری نرخ پر دستیاب آٹا سے پکائی ہوئی روٹی خشک اور رنگت کالی سیاہ ہو جاتی ہے جسے نگلنا انتہائی محال ہے،ارباب اختیار نوٹس لیں،اور ناقص آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سادات خاندان نے ہمیشہ مظلوم عوام کا ساتھ دیا ہے،چوہدری راشد آف سائوتھ افریقہ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)چوہدری راشد آف سائوتھ افریقہ نے کہا ہے کہ سادات خاندان نے ہمیشہ مظلوم عوام کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی مظلوم کا ساتھ دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بے روزگاری مہنگائی دہشت گردی اور کرپشن کی انتہا کر کے غریب عوام کا جینامحال کر دیا ہے،عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں،پنجاب حکومت نے مشکل ترین حالات میں پنجاب کے عوم کو ریلیف دینے کے لیے مثبت اقدامات کئے ہیں،اس لئے مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی اورمقبول ترین جماعت بن چکی ہے،بے روزگاری غربت مہنگائی اور دہشت گردی،کرپشن کا شکار قوم کی امیدوں کا محور ن لیگ ہے،انشاء اللہ مسلم لیگ ن برسراقتدار آکر ملک میں خوشحالی کا انقلاب برپا کرے گی اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: لاہور میٹرو بس سروس پنجاب حکومت کا یادگار ترین اور تاریخی منصوبہ سے عوم کو فائدہ ہو گا،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)راہنما پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل صدر کھاریاں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ لاہور میٹرو بس سروس پنجاب حکومت کا یادگار ترین اور تاریخی منصوبہ سے عوم کو فائدہ ہو گا،سابقہ اور موجودہ وفاقی حکومت ملک و قوم کیلئے کوئی تاریخی منصوبہ عوام کے سامنے نہیں رکھ سکتے مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آئی ملکی تاریخ میں تعمیر وترقی عوامی فلاح و بہبود کا سنہرا دور ختم ہوا موٹروے منصوبہ ہو یا ایٹمی دھماکے ییلو کیپ ٹیکسیاں ہوں یا نوجوانوں کے لیے روزگار اسکیمیں یہ سب قائدین مسلم لیگ ن کے ناقابل فراموش کارنامے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح عوام پر بے جا حاکمیت نہیں جمائی بلکہ عوام کی خدمت کی ہے جسکے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بجلی گیس لوڈشیڈنگ کابحران حکمرانوں کی سستی کا نتیجہ ہے،خاور حسین قصاب
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق کونسلر خاور حسین قصاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجلی گیس لوڈشیڈنگ حکمرانوں کی سستی کا نتیجہ ہے مسلسل چار چار گھنٹے بجلی کی بندش سے سے گھریلو و کاروباری زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گئی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ کا فی الفور خاتمہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :عوام آئندہ انتخابات میں گلیوں نالیوں کے نام پر ووٹ نہیں دیں گے،چوہدری ندیم اصغر کائرہ
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)عوام آئندہ انتخابات میں گلیوں نالیوں کے نام پر ووٹ نہیں دیں گے،بلکہ کردار اور خدمت و محبت کے پیروں کاروں کو ایکبار پھر منتخب کر کے جرات مند اور مخلص قیادت کا چنائو کریں گے،پنجاب بدلنے کی باتیں کرنے والے بتائیں کہ کیا پنجاب میں دودھ کی نہریں بہنا شروع ہو گئیں کیا تھانے،کیاڈاکٹرز،اساتذہ اور مزدوروں کو انکا حق مل گیا ہے،نہیں تو سب نعرے جھوٹے ہیں،ان خیالات کا اظہار چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے ایک مقامی تقریب میں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:ممتاز سماجی شخصیت حاجی ادریس احمدتایا،حاجی محمد نواز نانا جبکہ نوازش علی یونان باپ بن گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ممتاز سماجی شخصیت حاجی ادریس احمدتایا،حاجی محمد نواز نانا جبکہ نوازش علی یونان باپ بن گئے،مختلف افراد کی مبارکبادیں،تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی شخصیت حاجی ادریس احمد محلہ طاہر آباد کے بھائی نوازش علی یونان کے ہاں خوبصورت بیٹے کی پیدائش ہوئی،چاند سے بیٹے کی ولادت پرمختلف شخصیات نے انہیں مبارکباد دی نوازش علی صدر کریانہ ایسوسی ایشن ڈنگہ حاجی محمد نواز کے داماد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :بزم غلامان اولیاء ڈنگہ کی تنظیم نو کر دی گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بزم غلامان اولیاء ڈنگہ کی تنظیم نو کر دی گئی،سرپرست چوہدری آفتاب احمد،صدر عبدالروف رانجھا،جنرل سیکرٹری شاہد رحمانی،چیئر مین مجلس عاملہ ٹھیکیدار محمد ارشد،فنانس سیکرٹری مجاہد عباس ،شہزاد حسین سینئرنائب صدرحاجی شیراز حسین،نائب صدر احمد فراز،جوائنٹ سیکرٹری عامر ظفر،لیگل ایڈوائزر ملک سرفراز احمد،میڈیا ایڈوائزر ملک اعجاز حسین،سیکرٹری اطلاعات محمد سمیع،نوید عنصر،انچارج لنگر خانہ اظہر محمود کسانہ،باورچی دربار محمد الیاس بھٹو،خادم دربار عبدالمجید،رکن بزم زاہد رحمانی،طارق قصاب،عثمان حیدر،فیض رسول،چوہدری بلال آفتاب،چوہپدری تیمور سلیم،چوہدری شوال آفتاب،ملک علی رضا،غلام مرتضی،علی ستار،ذیشان بابر،فوزیب رفیق،باسط علی بسوی،میاں عرفان،شہباز احمد،حسنین جٹ،شبیر احمد،احسان اسلم ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: علاقہ سے نفرتوں دشمنوں کو مخالفتوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتا ہوں،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ایم پی اے میاں طارق محمود کہا ہے کہ علاقہ سے نفرتوں دشمنوں کو مخالفتوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتا ہوں اور راضی نامے کروانا میری ترجیح ہے جب دشمنیاں نہیںہوں گی تو علاقہ میں امن ہو گا،امن ہو تو معاشی حالات بہتر ہوں گے علاقہ اور ملک ترقی کرے گا، ہم خوشحال زندگی اس وقت گزار سکتے ہیں جب علاقہ کا ہر فرد دشمنی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے گا،اسلحہ کلچر کی بجائے ہم سب مل کر بچوں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دے کر علم کی روشنی سے جہالت کا خاتمہ کرسکتے ہیںتو ہمارا معاشرہ سنور جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما میاں طارق محمود ے موضع بھاؤ گھسیٹ پور میں صلح کے اکٹھ کے موقع پرکہا کہ میں دونوں فریقین کا ذاتی طور پر ممنون ہوں جو آپ نے میری بات مان لی ۔ تمام اختلافات خدا کی رضا کے لئے بھلا کر آپس میں ایک ہو گئے ۔ ہم نے آج سے عہد کرنا ہے کہ ہم نے ان باتوں پر لڑنا نہیں بلکہ خدا کو خوش کرنے کے لئے کسی کی دل آزاری نہیں کرنی ۔ آپس میں برداشت پیدا کرنی ہے۔ ایک گزرے تو دوسرا اس کا احترام کرے ۔ ایک مذہبی جلوس نکالے تو دوسرا تعاون کرے۔ آپس میں زبان سے کبھی بھی ایسے جملے نہیں نکالنے جن سے شر پھیلے یا لڑائیاں ہوں۔ ہم یہ جلسے ‘ جلوس اللہ کو راضی کرنے کے لئے باہمی اتحاد سے نکالتے ہیں تو پھر آپس میں اتحاد سے رہنا بھی تو سیکھیں ۔ ہم نے پورے ملک کے اندر اتفاق اتحاد کا مظاہرہ کر کے فرقہ بندی سے نکل کر ایک مسلمان ‘ ایک خدا کی رضا کے لئے کام کرنا ہے۔ سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کرنا ہے ورنہ نقصانات ہوں گے ۔ علاقہ کا امن تباہ ہو گا اولادیں خجل خوار ہوں گی ایسا ہونے سے ہم سب نے مل کر بچانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : دھڑے ،دوستوں اور عزیزوں کی آواز پر ایک بار پھرصوبائی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر میدان میں آگیا ہوں،میاں خالد رفیق آف سیکریالی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی شخصیت پیپلز پارٹی کے راہنمائوں میاں خالد رفیق آف سیکریالی امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی113نے کہا ہے کہ دھڑے ،دوستوں اور عزیزوں کی آواز پر ایک بار پھرصوبائی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر میدان میں آگیا ہوں،الیکشن سے ہٹ کر بھی پانچ سال عوام میں گزار دیئے، اور عوام گواہ ہے کہ الیکشن لڑنے کا مقصد بھی عوامی فلاح ہے اور ان کا درد ہے،ان کی محرومیوں کے ازالہ کرنے کے لیے عوامی اصراراورآواز پر خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے عوام میں تبدیلی آچکی ہے،وقت ثابت کرے گا کہ حلقہ پی پی113 سے ایم پی اے بھی میاں خالد رفیق ہو گا،اور ریکارڈ تعمیر و ترقی بھی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: آئندہ انتخابات میں کسی قسم کا لڑائی جھگڑا نہیں کرنا اگر مخالفین نے میرے کسی بھی ساتھی سے زیادتی کی تو ان پر پہاڑ بن پر گروں گا،چوہدری اعجاز احمدرنیاں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)موضع امرہ کلاں کے معروف زمیندار چوہدری لیاقت خان انگلینڈ،چوہدری نذیر احمد انگلینڈ کے حمایتی اکٹھ سے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی113صوبائی اسمبلی کے امیدوار چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں کہ قرآن پاک میں ارشاد رب العزت ہے کہ خدا جھوٹوں پر لعنت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ آج امرہ کلاں میں چوہدری لیاقت خان کی رہائش گاہ پر آپ کی عدالت میں حاضر ہوں زندگی موت کے فیصلے خدا کے ہاتھ میں ہیں،میری تمام بزرگوں بھائیوں نوجوانوں سے اپیل ہے کہ آئندہ انتخابات میں کسی قسم کا لڑائی جھگڑا نہیں کرنا اگر مخالفین نے میرے کسی بھی ساتھی سے زیادتی کی تو ان پر پہاڑ بن پر گروں گا، اور آپ کا تحفظ کرنا میری ذمہ داری ہے،سب سے پہلے میں آپ سب کو یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں چوہدری برادران کی ہدایت پر ویر مکائو مہم میں کافی راضی نامے کروائے ہیں اس سلسلہ میں ہم آئندہ انتخابات میں کسی صورت بھی مخالفین سے جھگڑا نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ممتا ز سیاسی و سماجی شخصیت میاں خادم حسین اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتا ز سیاسی و سماجی شخصیت میاں خادم حسین اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ وہ وہاں ایک ماہ قیام کریں گے عزیز اقارب نے انہیں درود و سلام کی صدائوں میں رخصت کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :لیاقت خان آف انگلینڈ ،نذیر احمد آف انگلینڈنے برادری اور ساتھیوں سمیت چوہدری اعجاز رنیاں کی حمایت کر دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)موضع امرہ میں مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی لیاقت خان آف انگلینڈ ،نذیر احمد آف انگلینڈنے برادری اور ساتھیوں سمیت حمایت کر دی ۔حمایت اکٹھ کے موقع پر چوہدری لیاقت خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں طارق محمود سرکاری مشینری کے بل بوتے پر انسان کو انسان نہیں سمجھتے، اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے اظہر اقبال نے کہا کہ مقامی ایم پی اے کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ہمارے ووٹوں سے وہ ایم پی بنے ہیں آئندہ الیکشن میںانہیں عبرتناک شکست دیں گے اس موقع پر آپ بھائیوں سے اپیل ہے کہ ووٹ کی طاقت سے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کے ہاتھ مضبوط کریں اعلان حمایت کرنے والوں میں چوہدری لال خان،چوہدری محمد اصغر،چوہدری ذیشان،حاجی ریاض متوا،چوہدری اورنگ زیب ایڈووکیٹ،چوہدری اختشام اللہ،چوہدری حسن
سردار،چوہدری عبداللہ اظہر،چوہدری شریف احمد یونان،نورمحمد بدووال،فیض احمد،سلامت حسین جٹ،ملک اسلم،ملک حنیف،اعجاز احمد جوگی،مشتاق احمد،محمد اشرف بھٹی،محمد یونس بھٹی،چوہدری محمود،ریاض احمد،ملک لال خان ،مستری یوسف،فیصل اقبال،محمد اشرف ماچھی،طالب حسین بھٹی،ملک ارشد،مستری غلام رسول،میاں صفدر حسین،غلام رسول کوٹلی والا،میاں محمد اسلم،مستری عزیز احمد،انار خان صراف،مرزا اقبال،چوہدری احمد خان سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :آئند الیکشن میں چوہدری قمر زمان کائرہ کی بھر پور سپورٹ کریں گے،چوہدری صدام اصغر کسانہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف زمیندار چوہدری صدام اصغر کسانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ،سابق صوبائی وزیر خزانہ چوہدری تنویر اشرف کائرہ،سابق تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے اپنے اپنے حلقوں میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ مکمل کروا دیئے ہیں جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے مشکور ہیں ،وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ ،ندیم اصغر کائرہ،چوہدری تنویر اشرف کائرہ نے گیس بجلی سڑکوں اور سکولوں کا جال بچھا دیا ہے ہم نے ان کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر ان کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے اور آئند الیکشن میں ان کی بھر پور سپورٹ کریں گے اورا نشاء اللہ حلقہ علاقہ سے ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عوام ووٹ کا درست استعمال کر کے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں،کرنل (ر)میاں اکرم برنالی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)راہنما مسلم لیگ ن حلقہ این اے106میاں اکرم برنالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام ووٹ کا درست استعمال کر کے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں دھوکہ دینے والوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے عوام متحد ہو جائیں ملک لاقانونیت کے چنگل میں ہے ہمارے سر شرم سے جھک چکے ہیں صبح شام بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے، ریاست کے حکمران خاموشی تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ماہر قانون ملک سرفراز ایڈووکیٹ کے بھائی ملک شہباز احمد آف کویت 22فروری کو شادی کے حسین بندھن میں بندھ جائیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ماہر قانون ملک سرفراز ایڈووکیٹ کے بھائی ملک شہباز احمد آف کویت 22فروری کو شادی کے حسین بندھن میں بندھ جائیں گے،ان کی بارات 22فروری کو پھالیہ جائے گی جبکہ دعوت ولیمہ 23 فروری کو آئیڈیل میرج ہال ڈنگہ میں ہو گی بڑے پیمانے میں ماہر قانون،سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ عزیز اقارب شریک ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:نوسرباز خواتین نے نشہ آور مشروب پلا کر خاتون کو زیورات اور نقدی سے محروم کردیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)نوسرباز خواتین نے نشہ آور مشروب پلا کر خاتون کو زیورات اور نقدی سے محروم کردیا،تفصیلات کے مطابق چک محمود کی رہائشی خاتون ریاض بی بی دختر نذر احمدگجرات سے اپنے رشتہ داروں کے گھر سے واپس آرہی تھی ڈھل بنگش کے قریب ساتھ بیٹھی خواتین نے پکوڑے اور نشہ آور مشروف پلاکر بے ہوش کر کے زیورات اور نقدی لوٹ کر غائب ہو گئی تھیں تقریباً ایک ماہ بعد (ق)اور (ف)ڈنگہ بازار میں خریدوفروخت کر رہی تھی کہ نقدی اور زیورات سے محروم خاتون نے اچانک انہیں دیکھ کر شور مچا دیا جس پر نوسر باز خواتین بھاگنے میں کامیاب ہو گئیں، اسی دورن خالد ڈوگہ نے بتایا کہ (ق)اور(ف)جوڑا کی رہائشی ہیں میں ان کو پہچانتا ہوں اس کی نشاندہی پر پولیس تھانہ ڈنگہ کو درخواست دے دی گئی کہ نوسر باز خواتین کے خلاف کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:غلطی فہمی یابے حرمتی،نوجوان قبر کھودتے پکڑا گیا،پولیس کے حوالے،تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پرانے سکندر شاہ قبرستان میں تقریباً تین ماہ قبل فوت ہونے والی بوڑھی عورت کی قبر پر گڑھا دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر دی کہ اس کا نوجوان بیٹا علی الصبح اپنی ماں کی قبر کشائی کر کے بے حرمتی کر رہاہے جس پر پولیس چوکی سٹی کا عملہ ً فوراً جائے وقوع پر پہنچ کر نوجوان کو حراست میں لے لیا، تفتیش کے دوران نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ شام میں قبرستان ماں کی قبر پر آیا تو بارش کے باعث قبر میں گڑھا بنا ہوا تھا میں علی الصبح قبر کی مرمت کے لیے آیا تھا میں کوئی بے حرمتی نہیں کر رہا جس پر پولیس چوکی سٹی ڈنگہ نے محلہ مغل پورہ ڈنگہ کے رہائشی نوجوان کو چھوڑ دیا،قبر کی بے حرمتی کی خبر علاقے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی سارا دن افواہیں گردش کرتی رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:کوئٹہ دہشت گردی، لا قانونیت کی بد ترین مثال ہے ، 85 سے زائد جانوں کے زیاں کی پر زور مذمت کرتے ہیں،ذاکراصغڑ علی روحانی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) کوئٹہ دہشت گردی، لا قانونیت کی بد ترین مثال ہے ، 85 سے زائد جانوں کے زیاں کی پر زور مذمت کرتے ہیں ، اِن خیالات کا اظہار خطیب اُم المصائب ذاکر اصغر علی روحانی آف شیخو چک نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ، اُنہوں نے کہا کہ گورنمنٹ بنو عباس ، بنو امیہ کی تاریخ دوہرا رہی ہے کیونکہ بنو عباس اور بنو امیہ کے دور میں بھی مولا حسین علیہ السلام کے نام لینے والوں کو قتل کر دِیا جاتا تھا اور آج بھی شعیانِ مولا علی اور شیعانِ مولا حسین علیہم السلام کے نام لیوا اور ماننے والوں کو بے جرم و خطا دہشت گردی کی نظر کیا جا رہا ہے ، سانحہ ہزارہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، اور پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،سانحہ کوئٹہ ظلم و بربریت کی ننگی مثال ہے ، ابھی دِل کے زخم بھی ختم نہیں ہوئے تھے کہ دہشت گردوں نے ہزارہ ٹائون میں دھماکہ کر کے ہر پاکستانی کا جگر چھلنی کر دِیا ہے ،جس کے غم میں ہر آنکھ اشکبار اور ہر دِل افسردہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ بم دھماکے اور دمشق میں چھوٹی شہزادی بنت الحسین کے مزار پر ہونے والی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں،واحد حسین،ضیغم عباس
ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ) کمانڈر مختار فورس ڈنگہ واحد حسین ، ڈپٹی کمانڈر ضیغم عباس کوئٹہ بم دھماکے اور دمشق میں چھوٹی شہزادی بنت الحسین کے مزار پر ہونے والی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ ہم اِس الم ناک واقعہ میں مرحومین کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں ، کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشنی وفاقی حکمرانوں کی بد ترین ناکامی ہے ، پورے ملک میں عوام سڑکوں پر ہیں ، لیکن موجودہ حکومت ٹس سے مس نہیں ہے ، کوئٹہ ہزارہ ٹائون کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے والے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، پوری قوم کو دہشت گردی کی لعنت نے یر غمال بنا یا ہوا ہے ، دہشت گردی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار نا اہل حکمران ہیں ، چالیس روز قبل ہونے والی ہلاکتوں کے زخم ابھی بھرے نہیں گئے کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری اور دمشق میں چھوٹی شہزادی بنت الحسین کے مزار پر ہونے والی دہشت گردی کے ذریعے ظلم کی انتہا کر دِی ۔ 1400 سال گزرنے کے بعد بھی مظالم کا ظلم نہیں رُکا ، اِس موقع پر چوہدری لال خاں صوبائی ناظم الامور ، سید عابد علی شاہ ڈپٹی صوبائی کمانڈر مختار فورس پاکستان ، سید جعفر حسین شاہ ڈپٹی کمانڈر تحصیل کھاریاں اور مختار فورس کے جوانوں نے بھر پور الفاظ میں مذمت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
26فروری2013ء کو ہونے والے ضلعی وتحصیل سطح پر پاکستان تحریک انصاف انٹر پارٹی الیکشن کے لیے پینل ورکر گروپ نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)26فروری2013ء کو ہونے والے ضلعی وتحصیل سطح پر پاکستان تحریک انصاف انٹر پارٹی الیکشن کے لیے پینل ورکر گروپ نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق میانہ چک پبلک سیکرٹر یٹ میںپاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے یونین کونسل میانہ چک ،ٹھیکریاں۔پنجن کسانہ۔لالہ موسیٰ84/1،ْ85/2،86/3،87/4 کے تمام عہدداران اور ممبران کی اہم میٹنگ راہنما پاکستان تحریک انصاف سا بق صوبائی وزیر چوہدری اعجازاحمد آف میانہ چک کی زیر صدارت ہوئی جس میں فرخ محمود بٹ،چوہدری زاہد اکرم ایڈووکیٹ۔چوہدری ریاست علی ایڈووکیٹ۔چوہدری امانت علی ۔چوہدری دلاور سجاد۔چوہدری وقاص اعجاز ۔چوہدری گل اعجاب رضا۔چوہدری محمد اکرم بھٹہ۔ یوسی پنجن کسانہ صدرمحمد ارشد۔سنیئر نائب صدرمحمد ارشد ۔نائب صدر مردظفراقبال ۔نائب صدرعورتیںمحتار بیگم اور رحمت بی بی ۔جنرل سیکرٹری محمد اکرام ۔جوائنٹ سیکرٹری مردارشد محمود۔جوائنٹ سیکرٹری عورت عظمت بی بی ۔ سیکرٹری وومن و نگ ساجدہ پروین ۔ سیکرٹری پبلسٹی میاں خان۔ سیکرٹری فنانس جاوید اقبال ۔ سیکرٹری یوتھ منور حسین یوسی ٹھیکریاںصدر افتخاراحمد۔سنیئر نائب صدرمشتاق احمد ۔نائب صدر مردذیشان علی اورظفر اقبال ۔نائب صدرعورتیں ریحانہ کوثراور منور سلطانہ۔جنرل سیکرٹری محمد یاسر اشفاق ۔جوائنٹ سیکرٹری مرداحسان اللہ ۔جوائنٹ سیکرٹری عورت ارشاد بی بی۔ سیکرٹری وومن ونگ ریاض بیگم۔ سیکرٹری پبلسٹی محمد شہزاد یوسف۔ سیکرٹری فنانس عبدالرحیم۔ سیکرٹری یوتھ محمد عرفان اشرف یوسی میانہ چک صدرمحمدبلال۔سنیئر نائب صدر محمد دین۔نائب صدر مرد چوہدری مہندی خان اور سید سجاد حسین شاہ۔نائب صدرعورت عذرا بی بی اور عزیز بیگم۔جنرل سیکرٹری طارق علی ۔جوائنٹ سیکرٹری مردمدثر نور۔جوائنٹ سیکرٹری عور ت صا ئقہ نورین۔ سیکرٹری وومن ونگ رخسانہ کوثر۔ سیکرٹری پبلسٹی ظفر اقبال۔ سیکرٹری فنانس ولایت حسین۔ سیکرٹری یوتھ سید شہزاد حسین شاہ یوسی 84/1صدرخان الحق ۔سنیئر نائب صدمحسن سلیم بٹ۔نائب صدر مردتو فیق شبانی۔نائب صدرعورت جمیلہ بیگم ا ور سید ہ کوثر ۔جنرل سیکرٹری حامد نصیر ۔جوائنٹ سیکرٹری مردآصف اقبال۔جوائنٹ سیکرٹری عور ت شکیلہ خالد ۔ سیکرٹری وومن ونگ ساجدہ نصیر . سیکرٹری پبلسٹی عاطف امان ۔ سیکرٹری فنانس سید منصور رضا۔ سیکرٹری یوتھ سید ذیشان 85/2یوسی سنیئر نائب صدرملک ابرار شہزاد۔نائب صدر مردزاہد پرویز ملک ۔نائب صدرعورت رشید ہ اور صفیہ بی بی ۔جنرل سیکرٹری محمد اسلم بھٹی ۔جوائنٹ سیکرٹری عورت خدیجہ بیگم۔ سیکرٹری وومن ونگ ناہید اختر۔ سیکرٹری پبلسٹی ملک خالد ۔ سیکرٹری فنانس عبدالر زاق۔ سیکرٹری یوتھ محمد عمران حسین یوسی 86/3صدرکشمیری غلام نبی۔سنیئر نائب صدرخالد حببیب۔نائب صدر مردسید احمد ندیم شاہ ۔نائب صدرعورت زبیدہ رانی ۔جنرل سیکرٹری شیخ محمد رفیق۔جوائنٹ سیکرٹری مرداظہر محمود۔جوائنٹ سیکرٹری عورت شمیم اختر۔ سیکرٹری وومن ونگ سیمرا اظہر۔ سیکرٹری فنانس محمد عباس ۔ سیکرٹری یوتھ نعیم عباس ،یوسی 87/4صدرمحمد ادریس ساہی۔سنیئر نائب صدرثاقب علی ۔نائب صدر مرد محمد یعقوب اور محمد اختر ۔نائب صدرعورت عصمت بی بی اور شمیم اختر ۔جنرل سیکرٹری قمرالزمان ۔جوائنٹ سیکرٹری مردمحمد اسلم ۔جوائنٹ سیکرٹری ر یحانہ فردوس۔ سیکرٹری وومن ونگ کوثر بی بی۔ سیکرٹری پبلسٹی منیب احمد۔ سیکرٹری فنانس محمد جنید۔ سیکرٹری یوتھ محمد رفیع شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی ضلع وتحصیل الیکشن کے سلسلے میں پی پی 112کے یوسز عہدداران کی میٹنگ میانہ چک پبلک سیکر ٹر یٹ میںزیر صدرات چوہدری اعجازاحمدآف میانہ چک منعقد ہوئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی ضلع وتحصیل الیکشن کے سلسلے میں پی پی 112کے یوسز عہدداران کی میٹنگ میانہ چک پبلک سیکر ٹر یٹ میںزیر صدرات چوہدری اعجازاحمدآف میانہ چک سابق صوبائی وزیر منعقد ہوئی جس میں فیصلہ کیاگیا کی ان الیکشن میں ورکرز پینل کی بھرپور حمایت کی جائے گی امید وار ضلع صدر افتخا راحمد چیچی ضلعی جنرل سیکرٹری زاہد اکرم اور تحصیل صدر وقاص مختار ڈھل اور امیدوار تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری دلاور سجاد و دیگر پینل امید وار تحصیل صدر گجرات عبدالحمید بٹ امید وار برائے تحصیل گجرات جنرل سیکرٹری محمد اشرف و دیگر پینل امیدواران کی بھرپور حمایت کر کے کامیاب کرایا جائے گا ان موقع پر یونین کونسلز چکوڑی شیر غازی ۔گنجہ۔پنجن کسانہ۔کوٹلہ قاسم خان۔بھدر۔میانہ چک ۔ٹھیکریاں ۔لالہ موسیٰ 84/1۔لالہ موسیٰ 85/2۔لالہ موسیٰ 86/3۔لالہ موسیٰ87/4۔ساورکی ۔ ان موقع پر یوسیز کے 180عہددران موجود تھے موجودعہدداران محمد افضال ۔محمد زمان ۔محمد نعیم اورمحمد عالم ۔ شمیم اختراورمقصود بیگم ۔محمد منشائ۔ مظہر اقبال ۔بلقیس بیگم ۔ عذرا بیگم ۔ اظہر اقبال ۔ غلام سرور۔ عقیل احمدعامر صدیق ۔اخلاق احمد۔ محمد فاورق اور چوہدری غضنفر اللہ ۔عذرا یوسف اور نصرت بی بی ۔ زاہد جاوید اختر۔ محمد علی ۔ طلعت نذیر۔ قیصر شریف ۔ احمد رضا۔چوہدری امانت علی ۔محمد فاضل ۔صابر حسین اور محمد رفیق۔تسلیم کوثر اور حمیدہ بی بی ۔زاہد الیاس ۔ مظہر اقبال۔ خورشید بیگم ۔ کلثوم بیگم ۔ محمد سجاد محمد غیا ث شاہد الیاس محمد افضل ۔ وقاص طاہر ۔ احسان اللہ ۔عاصم رضا۔ فوزیہ حسن۔ فرح اسلم ۔ محمد نواز۔ محسن ۔محمد ارشد۔ محمد ارشد ظفراقبال ۔محتار بیگم اور رحمت بی بی ۔ محمد اکرام ۔ مردارشد محمود۔ عظمت بی بی ۔ ساجدہ پروین ۔ میاں خان۔ جاوید اقبال ۔ منور حسین ۔ افتخاراحمدمشتاق احمد ۔ذیشان علی اورظفر اقبال ۔ ریحانہ کوثراور منور سلطانہ۔ محمد یاسر اشفاق ۔ احسان اللہ ۔ ارشاد بی بی ریاض بیگم۔ محمد شہزاد یوسف۔ عبدالرحیم۔ محمد عرفان اشرف۔محمدبلال۔ محمد دین۔چوہدری مہندی خان اور سید سجاد حسین شاہ۔عذرا بی بی اور عزیز بیگم۔ طارق علی ۔ مدثر نور۔ صا ئقہ نورین۔ رخسانہ کوثر۔ ظفر اقبال۔ ولایت حسین۔ سید شہزاد حسین شاہ ۔خان الحق ۔محسن سلیم بٹ۔تو فیق شبانی۔ جمیلہ بیگم ا ور سید ہ کوثر ۔ حامد نصیر ۔آصف اقبال۔شکیلہ خالد ۔ ساجدہ نصیر عاطف امان ۔ سید منصور رضا۔ سید ذیشان ۔ملک ابرار شہزاد۔زاہد پرویز ملک ۔رشید ہ اور صفیہ بی بی ۔محمد اسلم بھٹی ۔ خدیجہ بیگم۔ ناہید اختر۔ ملک خالد ۔ عبدالر زاق۔ محمد عمران حسین۔کشمیری غلام نبی۔خالد حببیب۔سید احمد ندیم شاہ ۔عورت زبیدہ رانی شیخ محمد رفیق۔ مرداظہر محمود۔ شمیم اختر۔ سیمرا اظہر۔ محمد عباس ۔ نعیم عباس۔محمد ادریس ساہی۔ثاقب علی ۔ محمد یعقوب اور محمد اختر ۔عصمت بی بی اور شمیم اختر ۔ قمرالزمان ۔محمد اسلم ۔ ر یحانہ فردوس۔ کوثر بی بی۔ منیب احمد۔ محمد جنید۔ محمد رفیع سمیت سینکڑوں افراد شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایس ایچ او سٹی ریاض کدھر کو سکندر اغواء کے تمام ملزمان کوگرفتارکرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،چوہدری نعمان عرف نومی کائرہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ایس ایچ او سٹی ریاض کدھر کو سکندر اغواء کے تمام ملزمان کوگرفتارکرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار نوجوان سماجی شخصیت چوہدری نومی کائرہ نے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ او سٹی ریاض کدھر اور تمام عملہ کی دن رات کی محنت رنگ لے آئی اور بچے کو بخیریت بازیاب کروا کر اہلیان لالہ موسیٰ کے دل جیت لئے،انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بھی مجرم ایسی گھنائونی حرکت نہ کر سکے ہم امید کرتے ہیں کہ ایس ایچ او سٹی ریاض کدھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت شہر میں امن و امان برقرار رکھیں گے اور ہم ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امجد بٹ منگووال کے ساتھ میرا اٹوٹ رشتہ ہے،چوہدری عدیل پرویز
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)امجد بٹ منگووال کے ساتھ میرا اٹوٹ رشتہ ہے،ان خیالات کا اظہار ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری عدیل پرویز نے کیا،انہوں نے کہا کہ امجد بٹ منگوال اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے فخر گجرات بن چکے ہیں،امجد بٹ منگووال لوگوں کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اہلیان ضلع گجرات ان کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں انہو ں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امجد بٹ منگوال درد دل رکھنے والے انسان ہیں،انشاء اللہ تعالیٰ آنے والا دور منگوال خاندان کا ہے وہ دن دور نہیں جب پورے ضلع میں منگووال خاندان کے نام کا بول بالا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب تک جسم میں خون کا آخری قطرہ باقی ہے خدمت کرتا رہوں گا،سیف الرحمن بھٹی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)جب تک جسم میں خون کا آخری قطرہ باقی ہے خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف کے ویثرن کے مطابق حلقہ پی پی112 کی عوام کی بلا تفریق خدمت کر تا رہوں گا ان خیالات کا ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی112مسلم لیگ ن سیف الرحمن بھٹی نے کیا،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف حلقہ پی پی112کیلئے مجھے کروڑوں روپوں کی گرانٹ دی ہے،حلقہ میںکروڑوں روپوں کے پروجیکٹ مکمل کرو ا چکا ہوں انشاء اللہ تعالیٰ حلقہ پی پی112سے الیکشن جیت کر حلقہ کی تمام محرومیوں کا ازالہ کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری اعجاز آف میانہ چک کی قیادت میںیو سی خواص پور کو تحریک انصاف کا ناقابل تسخیر قلعہ بنا دیں گے،چوہدری صابر ہنج
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)چوہدری اعجاز آف میانہ چک کی قیادت میںیو سی خواص پور کو تحریک انصاف کا ناقابل تسخیر قلعہ بنا دیں گے،ان خیالات کا اظہار چوہدری صابر ہنج سینئرنائب صدر یونین کونسل خواص پور اور حمیدہ بی بی ہنج نائب صدر یونین کونسل خواص پورنے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم انٹر اپارٹی الیکشن ہیں ورکر پینل گروپ کو ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کروا کر یہ ثابت کر دیں گے کہ حلقہ پی پی112تحریک انصاف کاگڑھ بن چکا ہے،انشاء اللہ بھدر ہنج اور اسکے گردونواح سے سینکڑوں کارکن و عہدیداران ورکر پینل گروپ کوووٹ ڈال کا بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں جیت میانہ چک برادران کا مقدر بن چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شانی جٹ کی وفات سے ہم ایک مخلص دوست اور بھائی سے محروم ہو گئے ہیں،ممتاز بزنس مین رمیض جاوید
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)شانی جٹ کی وفات سے ہم ایک مخلص دوست اور بھائی سے محروم ہو گئے ہیںان خیالات کا ظہار ممتاز بزنس مین رمیض جاوید نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ شانی جٹ کی موت سے دل کو بہت صدمہ پہنچا ہے شانی جٹ دوستوں کا دوست تھا ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ شانی جٹ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور اسکے والدین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد:چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنمائوں کی ملاقات
اسلام آباد (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنمائوں کی ملاقات ہوئی جس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت محمد بشارت راجہ، مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین، مونس الٰہی، احمد یار ہراج، خسرو بختیار اور ناصرمحمود گل شریک تھے۔ پیپلزپارٹی کا وفد پنجاب کے صدر منظور وٹو، مخدوم شہاب الدین، نذر محمد گوندل، تنویر اشرف کائرہ، رانا فاروق سعید، حاجی نواز کھوکھر اور حیدر زمان قریشی پر مشتمل تھا۔ ملاقات میں آئندہ انتخابی اتحاد اور حلقہ بہ حلقہ سیاسی صورتحال زیر بحث آئی۔ دونوں پارٹی رہنمائوں نے مشترکہ انتخابی امیدوار میدان میں لانے اور مضبوط قوت کے ساتھ سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ یہ انتخابی اتحاد ملکی سیاست میں ایک نئے دور کی غمازی کرتا ہے جس سے سیاست میں ساتھ مل کر چلنے کی روایت پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد اس بات کا مظہر ہے کہ ملکی مفاد سیاسی دوستی اور دشمنی سے بالاتر ہے، ہماری سیاست صرف اور صرف ملکی مفاد کیلئے ہے۔ مسلم لیگی رہنمائوں نے مزید کہا کہ عوامی مفاد کیلئے ہم نے سیاسی مخالفت کو انتخابی اتحاد میں بدل دیاہے، یہ مفاہمت، عدل اور ترقی کی قوتوں کا اتحاد ہے جس کے مثبت اثرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔