حسن ابدال۔(آکاش نقوی)گزشتہ روز محلہ پنجابیاں ہزارہ روڈ پر سابقہ کونسلرسید صابر حسین نقوی حسن ابدال کی رہائش گاہ کے باہر گیلی زمین پر اسم محمد صلی عیلہ اللہ والہ وسلم ابھر آیا.اہل علاقہ کے مطابق چند روز پہلے ہونے والی بارش کی وجہ سے زمین گیلی ہوچکی تھی۔
کچھ دیر بعد تھوڑی سی جگہ سوکھی تو قدرت کے کرشمے کے طور اس جگہ پر اسم محمد صلی عیلہ اللہ والہ وسلم نمودار ہوگیا جوکہ واضع طور پر نظر آنے لگا۔ یہ خبر سنتے ہی پورے شہر نے اس جگہ کا رخ کرنا شروع کردیا اور سرکاردوعالم صلی عیلہ اللہ والہ وسلم کے نام مبارک کی زیارت شروع کردی اور رات گئے تک زیارت کرنے والوں کا تانتا باندھا رہا۔
اہل علاقہ کے خیالات کے مطابق اسم محمد کا ابھرنا ایک خوش قسمتی کی بات ہے اور چند ہفتوں پہلے اسی جگہ پر میلاد مصطفی بھی منقعد کیا گیا تھا۔