گجرات کی خبریں 20.02.2013
Posted on February 21, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
دہشت گردی کے ذریعہ فرقہ وارانہ اختلافات بڑھانے کوہوا دی جا رہی ہے : شیخ عمر اعجاز
گجرات (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 112کے راہنما شیخ عمر اعجاز نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات پر قابو پانے کیلئے کوئٹہ کا کنڑول جلد از جلد فوج کو دیا جائے ۔ہزارہ برادری کے78افراد کا قتل سفاکی ہے۔ خاص طبقہ نفرتیں پھیلا کر مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ایسے واقعات سے فرقہ وارانہ اختلافات بڑھانے کوہوا دی جا رہی ہے۔ حکومت شہداء کوئٹہ کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے۔پاکستان سے نسل در نسل مسلط قوتوں کو اب بھگانا ہوگا۔مہنگائی ،بیروزگاری اور فاقوں سے تنگ غریبوں سے جینے کاحق بھی چھین لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے وہ ہزارہ برادری کے شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیںگورنر راج نافذ ہونے کے باوجود ایسے سانحہ کا دوبارہ واقع ہونا حکمرانوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔حکومت جلد از جلد نگران سیٹ اپ کا اعلان کر کے پاکستان کو گو بہ گو کی کیفیت سے نکالے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جلد از جلد نگران سیٹ اپ کا اعلان کرنا ہوگا۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب عالمی سطح پر آج پاکستان تنہا ہے۔ پاکستان میں نسل در نسل مسلط ہونے والی قوتوں کو اب بھگانا ہو گا۔مہنگائی بیروزگاری اور فاقوں سے تنگ غریبوں سے جینے کا حق بھی چھن چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھٹی سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم و بڑی گیارہویں شریف گزشتہ روز جامع مسجد عرفانی محلہ مسلم آباد گجرات میں منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی )چھٹی سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم و بڑی گیارہویں شریف گزشتہ روز جامع مسجد عرفانی محلہ مسلم آباد گجرات میں منعقد ہوئی ، یہ محفل بفیضان نظر سید حبیب اللہ شاہ منعقد ہوئی ، محفل کی صدارت سید محمد عتیق احمد شاہ آستانہ عالیہ حبیبیہ مسلم آباد نے کی ، جبکہ محفل سے خصوصی خطاب عالمی مبلغ اسلام مفتی اعظم نور ٹی وی انگلینڈ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد انصر القادری نے کیا ، جبکہ تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا ، نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، ممتاز ثناء خوانِ مصطفی سید افتخار احمد شاہ ، قاری محمد شہباز قادری ، ذیشان اظہر بھٹی نے ہدیہ نعت بحضور سرور کائنات صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم پیش کیا ، یہ محفل برائے ایصال ثواب خان پرویز خان ، سید اکبر خان و امت مسلمہ منعقد کی گئی ، جس میں خصوصی شرکت الحاج سید بہار شاہ ، الحاج مشتاق احمد صراف ، پروفیسر سید اعجاز شاہ نے کی ، محفل کے اختتام پر خصوصی دعا علامہ ندیم بشیر نقشبندی نے کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
APFUTUکا اہم اجلاس ، امن وامان کی صورتحال اور محنت کشوں کے مسائل کا جائزہ لیا گیا
گجرات (جی پی آئی )آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کا اہم اجلاس گزشتہ روز امتیاز لیبر ہال فیض آباد میں مرکزی جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا اور سانحہ کوئٹہ اور پشاور میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفترمیں89افراد کی ہلاکت اور 100سے زیادہ افرادکی زخمیوںکی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس میں مرکزی صدر سلیمان ریاض چوہدری ایڈووکیٹ ، رانا ایوب علی خاں ایڈووکیٹ ، نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صرف بیانات سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ جب تک کوئٹہ سانحے کا حل نہیں نکلتا اس وقت تک ہم ان کے ساتھ پوری طرح کھڑے ہیں۔قیادت نے کہا کہ تمام مسالک نے ملکر پاکستان بنایا تھا اس وقت کوئی لسانی اور مسالک کے مابین اختلافات نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ حکمران بیرونی ہاتھوں کے ملوث ہونے کی باتیں کرتے ہیں لیکن نام کوئی نہیں لیتا جو انتہائی افسوسناک بات ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جو ابھی ملک میں دہشت گردی کی لہر دوڑ گئی ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ انتخابات کو التواء کا شکار کیا جائے اور ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن اور چائنہ کے ساتھ گوادر منصوبوں کو ناکام کیا جائے جو پاکستانی مفاد ات کے انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی موجودہ صورت حال پر پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو بلا کر حکم دیا جائے انہوں نے کہا کہ پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے ،ملک کے بڑے بڑے شہر غیر محفوظ ہیں، کراچی میں روزانہ کے حساب سے 15 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں اور پورے ملک میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، مقررین نے مزید کہا کہ جمہوریت کے پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں ، لیکن غریب اور محنت کش افراد کیلئے حکومت کی جانب سے مہنگائی ، لاقانونیت ،دہشتگردی ، لوڈ شیڈنگ کے تحفے عوام کو دئیے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے بیروزگاری کے مسائل نے جنم لیا جبکہ سیاست دانوں نے ملک کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی بیوقوف بنا رکھا ہے ، لیبر قوانین کی کھلے عام دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں ، اور ٹریڈ یونینز جب تک سڑکوں پر نہ آ جائیں اور احتجاج نہ کریں تب تک محکمہ جات اور سیاست دان سوئے رہتے ہیں، حکمرانوں کی اس لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے احتجاج کر کے مطالبات منوانا معمول بنتا جا رہا ہے ، کیونکہ اس کے بغیر شنوائی ممکن نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک منہاج القرآن گجرات سٹی کے زیر اہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی )تحریک منہاج القرآن گجرات سٹی کے زیر اہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی ، جس سے علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 62ویں سالگرہ کا پروگرام سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کی وجہ سے ختم کر دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ کوئٹہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے فوج کی مدد لی جائے تا کہ بلوچستان میں امن قائم ہو سکے اور قتل و غارت کو روکا جا سکے اس موقع پر میاں فرحان ناظم انصاری ، میاں عدنان ناظم انصاری ، میاں ارسلان ناظم انصاری نے خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر میاں اعظم انصاری مرحوم اور میاں ناظم انصاری مرحوم کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیگم چوہدری ظہور الٰہی کی سالانہ برسی ظہور پیلس میں منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی )بیگم چوہدری ظہور الٰہی شہید کی سالانہ برسی کے سلسلہ ظہور پیلس گجرات میں تقریب منعقد ہوئی ، جس میں ہر سال کی طرح امسال بھی ضلع بھر سے پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، برسی کی تقریب میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور محفل نعت کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا ، جس میں خواتین نے بھرپور حصہ لیا ، تقریب میں بیگم ظہور الٰہی شہید کی قریبی خواتین ساتھیوں نے شرکت کی ، اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ، تقریب میں تمام یونین کونسلز ، سٹی ، تحصیل اور ضلع کی تمام خواتین عہدیداران جن میں صفیہ جاوید چوہدری ، سائرہ امتیاز سید ، رخسانہ الٰہی ، رانی تنظیم اختر ، پروین عزیز ، مسرت اعجاز ، باسمہ ریاض چوہدری ، نور صفیہ و دیگر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، بھاری بلوں پر عوام کا احتجاجی مظاہرہ
گجرات (جی پی آئی )انرجی بلوں پر عوام کا احتجاجی مظاہرہ ،تفصیلات کے مطابق خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے گزشتہ روز چوک پاکستان میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے بھاری بل موصول ہونے کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا اور وفاقی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کر دیا جاتا ہے ، جبکہ صارفین کوبجلی اور گیس بھاری بل ادا کرنے کے باوجود میسر نہ ہیں ، عوام اس نعمت سے بھی محروم ہو چکے ہیں ، جبکہ گیس اور بجلی کے بل ہر ماہ باقاعدگی سے زائد بھجوائے جا رہے ہیں اور عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے ، حکومت اور اس کے اداروں نے ملکر عوام کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے ، جبکہ جس طرح بھاری بل بھجوائے جاتے ہیں ،اور ہر ماہ قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے اس طرح گیس اور بجلی کے محکمہ جات سہولیات فراہم نہیں کر رہے ، اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی حکومت اور اس کے ادارے نہیں روک سکے ، مظاہرین نے پاکستان پیپلز پارٹی اور محکمہ جات کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ اگر آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بجلی اور گیس کے بلوں میں کمی نہ کی گئی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو دوبارہ احتجاج کیا جائیگا ، جس دائرہ کار ضلع بھر تک بڑھا دیا جائیگا ، جس کی تمام ذمہ داری وفاقی حکومت اور اس کے محکموں کی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد اعظم بٹر کی والدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا ، ختم قل کل ہو گا
گجرات (جی پی آئی )روزنامہ جذبہ گجرات کے جنرل منیجر چوہدری محمد اعظم بٹر کی والدہ ماجدہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ، مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں موضع بٹر شادیوال روڈ کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں صحافیوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل کل 22فروری بروز جمعتہ المبارک دن 10بجے موضع بٹر میں ہو گی ، جبکہ اجتماعی دعا گیارہ بجے ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر پنجاب ٹیچرز یونین محمد منیر چغتائی کی ہمشیرہ کی تقریب رخصتی مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی )صدر پنجاب ٹیچرز یونین محمد منیر چغتائی کی ہمشیرہ کی تقریب رخصتی مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی ، اس موقع پر ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، چوہدری مبشر حسین سابق ایم این اے ، ملک اسد حنیف سرائے عالمگیر ، ناظم UC58چوہدری نسیم اصغر جوڑا ، سید حسنین حیدر ، محم انور بھٹی چیئرمین جائنٹ ایکشن کمیٹی ، محمد نواز بھٹی ، چوہدری ساجد زمان ، غلام مصطفی ،محمد عارف مانیٹرنگ آفیسر ، چوہدری اصغر ،چوہدری خالد محمود ، ٹھیکیدار اشفاق ، محمد ارشد ، ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف ، DO سکینڈری امجد رحیم سڈل ، عامر نسیم ، غلام عباس چک گلاں ، ڈاکٹر انجم نور دین ، احسان اللہ کدھر ، چوہدری وسیم ، مرزا کریم ، حارث ، چوہدری ظفر ، شہزاد انجم ، جاوید اقبال ، سائیں محمد امین رسول نگر ، طارق محمود ، ملک اسد حنیف سرائے عالمگیر ، عابد خیر کتوی ، اللہ بخش ، سید ندیم اشرف ، علامہ ساجد محمود قادری ، صدر انجمن اساتذہ گجرات ضلع گجرات ساجد ندیم نت ، شبیر احمد چیمہ و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک منہاج القرآن پاکستان عوامی تحریک کے راہنمائوں نے گزشتہ روز ہریہ والہ چوک پر کوئٹہ کے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کرنے والوں کے ساتھ دھرنا میں شرکت کی
گجرات (جی پی آئی )تحریک منہاج القرآن پاکستان عوامی تحریک کے راہنمائوں نے گزشتہ روز ہریہ والہ چوک پر کوئٹہ کے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کرنے والوں کے ساتھ دھرنا میں شرکت کی ، جس میں سٹی صدر علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری ، صوبائی آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک چوہدری سمیع اللہ وڑائچ ، حاجی محمد اکرم ، صوبائی نائب ناظم چوہدری امجد اقبال سٹی صدر پاکستان عوامی تحریک شاہد اقبال میر ، مہر یوسف یعفور ضلعی صدر منہاج یوتھ لیگ کے علاوہ دیگر بھی شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتا زسیاسی و سماجی راہنما سابق ناظم میاں محمد اعظم انصاری کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے
گجرات (جی پی آئی )ممتا زسیاسی و سماجی راہنما سابق ناظم میاں محمد اعظم انصاری کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز حاجی محمد اعظم رحمانی ، حاجی محمد شریف ، حاجی منشاء بٹ ، چوہدری عطاء اللہ گل ، حاجی صغیر احمد ، میاں محمد سلیم ، میاں شبیر انصاری ، میاں ندیم انصاری ، پیرزادہ امتیاز سید ، سید فرخ شاہ ، سید امجد علی رضوی ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، مرزا منیر حسین ، سمیت دیگر اہم شخصیات نے ان کی رہائشگاہ پر جا کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ، تعزیت کرنے والوں نے میاں محمد اعظم انصاری کی سیاسی و سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ ایکشن کمیٹی ضلع گجرات کا ہریہ والہ چوک میں دھرنا جس میں ضلع بھر سے ملت جعفریہ کے افراد خواتین بچوں نے بھرپور شرکت کی
گجرات (جی پی آئی )سانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ ایکشن کمیٹی ضلع گجرات کا ہریہ والہ چوک میں دھرنا جس میں ضلع بھر سے ملت جعفریہ کے افراد خواتین بچوں نے بھرپور شرکت کی دھرنے میں تمام ضلع کی مذہبی سیاسی شخصیات نے شرکت کی ، جس میں جماعت اسلامی سے ڈاکٹر طارق سلیم ایک وفد لیکر دھرنے میں شامل ہوئے اور خطاب کیا ، تحریک منہاج القرآن علامہ مظہر حسین قادری نے بھی وفد کے ہمراہ شرکت کی ، تحریک سے عثمان منظور دھدرا ، افتخار احمد سماں ، الحاج محمد افضل گوندل کی قیادت میں وفد کی صورت میں شریک ہوئے ، تمام پولیس الیکٹرانک میڈیا نے ہزارہ برادری سے یکجہتی کے لیے بھرپور کی اور اس سانحہ میں ملت جعفریہ کے راہنمائوں سے تعزیت پیش کی اس موقع پر شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہان ، علامہ سید مختار حسین نقوی ، چوہدری منظور حسین وڑائچ ، میر الطاف حسین جعفری ، پروفیسر سرفراز حسین جعفری ، چوہدری محمد اکرم طاہر ، سید الطاف عباس کاظمی ، ڈاکٹر تنویر رضوی ، علامہ اشتیاق کاظمی ، علامہ محمد زمان حسینی ، علامہ سید حسنین کاظمی ، سید حیدر عباس ، ضیغم عباس بھٹی ، مولانا مظہر چوہدری ،قمر زمان گھریرہ ، ناصر عباس پپو شاہ ، چوہدری محمد انور ، سید ذاکر حسین نقوی ، آغا سید مبارک علی موسوی نے تمام مکتبہ فکر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے شیعہ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر دھرنے میں بھرپور شرکت کی ، ملک میں شیعہ سنی کسی قسم کا کوئی فساد نہیں ہے ، بلکہ کچھ شر پسند عناصر ملک میں حالات خراب کرتے ہیں ، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سرزمین کوئٹہ ایک مرتبہ پھر شعیان برادری ہزارہ کے مومنین خون سے رنگین ہو گئی ہے ، دہشت گردتو حکومتی نااہلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معصوم جانوں کی ہولی کھیلی گئی ان بدترین حالات میں حکومت وقت بے گناہ معصوم رعایا پر حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں اور حکومت کو بغیر کسی تاخیر کے مستعفی ہو جانا چاہیے ، پہلے بھی شہدائے کوئٹہ کے خلاف وعدے پورے نہیں ہوئے اگر پہلے دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹ آپریشن ہوتا تو یہ دوسراالمناک سانحہ نہ ہوتا ، ہمارا مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کیا جائے ، دھرنا رات گئے تک جاری رہا اور ملت جعفریہ کے قائدین کے اعلانات کے بعد شیعہ ایکشن کمیٹی کے راہنمائوں نے تمام مومنین کو منتشر کر دیا ، اس موقع پر ذمہ ملت جعفریہ نے بھرپور شرکت کی ، جن میں سید صابر حسین شاہ گلیانہ ، ذاکر اہلبیت باوا سید شفقت محسن کاظمی ، ذاکر اہلبیت الطاف حسین شادیوال ، سید سعادت حسین شاہ مدینہ سیداں ، علامہ غلام عباس ڈنگہ ، ڈاکٹر نثار عباس کاظمی ، چوہدری نادر علی ، ذاکر طفیل حسین شادیوال ، مولانا الطاف رضوی ، مولانا مہدی حسن ، علی عباس ، سید علمدار شاہ ، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری ، سید اظہر جنگی ، رانا مشرف علی ناز ، سید جابر عباس ، باوا ذلفی شاہ ، سید گلفام عباس ، سید رضوان حیدر ، سید افتخار ، حسین شاہ منگووال ، سید مخدوم شاہ ، سید راشد شاہ ، سید ناصر رضوی ، مولانا نجم عباس ، مولانا صغیر نقوی ، سید مظہر عباس ، مولانا عابد سمیت کثیر تعداد میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمشنر گوجرانوالہ کی جانب سے امن و امان میں کردار اداد کرنے والے افراد میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں
گجرات(جی پی آئی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عبدالجبار شاہین نے ڈی سی او نوازش علی کی تجویز پر محرم الحرام اور ربیع الاول کے دوران بین المذاہب ہم آہنگی اور امن قائم رکھنے کے لئے بھر پور کردار ادا کر نے پر گجرات سے تعلق رکھنے والے ڈویژنل امن کمیٹی کے آٹھ ممبران کو تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔جن شخصیات کو تعریفی اسناد سے نواز ا گیا ہے ان میں صاحبزادہ سید سعید احمد گجراتی، حاجی خالد عطاری، سید ضیا اللہ شاہ بخاری، قاری کفایت اللہ، سماجی راہنما خادم علی خادم، صدر حسینہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین وڑائچ، سید الطاف الرحمان کاظمی اور السید الطاف الرحمان شامل ہیں۔دریں اثناء ڈی سی او نوازش علی نے ضلع میں بین المذاہب ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے گجرات کے عوام خصوصا علما کرام اور ڈویژنل اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے کردار کو زبردست سراہا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انتظامیہ، پولیس، علما ء کرام اور شہریوں کے تعاون سے گجرات آئندہ بھی امن کا گہوارہ رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلا ٹی ٹونٹی بلائنیڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25فروری سے یکم مارچ تک ظہورالہیٰ اسٹیڈیم گجرات میں کھیلا جائے گا
گجرات(جی پی آئی)پہلا ڈی سی او گجرات ٹی ٹونٹی بلائنیڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25فروری سے یکم مارچ تک ظہورالہیٰ اسٹیڈیم گجرات میں کھیلا جائے گا۔ چیئرمین ایونٹ آرگنائزنگ کیمٹی چوہدری محمد وقاص کے مطابق ٹورنامنٹ میں گوجرانوالہ کے علاوہ کراچی، نواب شاہ، بہاولپور، فیصل آباد، لاہور ، اسلام آباداور پشاور کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ڈی سی او نوازش علی کی زیر نگرانی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی گجرات کی تاریخ کے منفرد سپورٹس ایونٹ کے انعقاد سے نہ صر ف بلائنڈ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ شائقین کو دلچسپ مقابلے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔