ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور لاکھو ں دلو ں کی دھڑ کن سلمان خان کو پیسے کمانے تو آگئے لیکن شا ید اداکاری ابھی بھی نہیں آ ئی اسی لیے اس سال انہیں بدترین اداکار ی پرگھنٹہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ خراب ترین فلموں اور ادا کار ی پر دینے جا نے والے گھنٹہ ایوار ڈ 2013 میں جہاں اس بارسلما ن خان کو دبنگ ٹو اور ایک تھا ٹائیگر کے لیے بدترین اداکار ٹھہرایا گیا ہے ، وہیں راڈی راٹھور،جوکر اور دبنگ ٹو کے لیے ان کی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہا نے بھی بدترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔
اسی طرح جہاں اجے دیوگن کی فلم سن آف سردار بدترین فلم کا اعزاز لے اڑی تو فلمساز و ہدایتکار رام گوپال ورما کو بھوت ریٹرنز اور ڈپارٹمنٹ کے لیے بدترین ہدایتکار قرار دیا گیا۔ سن آف سردار کے سلمان خان کے ساتھ بنائے گئے آئٹم سونگ کو پو پوں کو بدترین گانے، ہاس فل ٹو کو بدترین ریمیک فلم، متھن چکربورتی کو بدترین معاون اداکار، سونم کپور فلم پلیئرز کی بدترین معاون اداکارہ قرار پائیں۔
یہی نہیں اس سال تھری ڈی فلم ڈینجرس عشق سے بالی ووڈ میں واپسی کرنے والی کرشمہ کپور کو ان کے ہیروراجنیش ڈوگل کے ساتھ بدترین فلمی جوڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ اس سال سلمان کے ساتھ ابھیشک بچن، اجے دیوگن، ارجن رامپال اوراکشے کمارجبکہ سوناکشی کے ساتھ کترینہ کیف، آسن، بپاشااورپریانکاکو بھی بدترین اداکاری کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم سخت مقابلے کے بعد یہ ایوارڈ دبنگ ہیرو ہیروئن لے اڑی۔