ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے ، جس سے 170روپے گھریلو سلنڈراور 650 روپے کمرشل سلنڈر میں کمی ہوگئی ہے ۔ نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہو رہا ہے۔ یہ بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہاکہ آئندہ چند روز میں قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی آئندہ چند روز میں پیٹرول اور ڈیزل سے 40سے 50فیصد سستی دستیاب ہوگی۔ نئی قیمت کے مطابق کراچی ،حیدرآباد 115روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1330روپے ۔ صادق آباد ،رحیم یار خان،بہاولپور ،ملتان.
ڈیرا غازی خان،ساہیوال120روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر1390روپے۔لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،فیصل آباد ،سرگودھا، جہلم،گجرات125روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر1450روپے۔اسلام آباد ،راولپنڈی،مری130روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر1510 روپے۔ گلگت ،فاٹا، آزاد جموں کشمیر 135روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر1570روپے ہو گئی ہے۔