سیکیورٹی خدشات: پاکستان ڈیوس کپ کی میزبانی سے محروم

Davis Cup

Davis Cup

اسلام آباد (جیوڈیسک)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان کو ڈیوس کپ کی میزبانی سے محروم کر دیا ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن ذرائع کے مطابق انٹرنینشل ٹینس فیڈریشن نے سیکورٹی کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ڈیوس کپ ایشیا زون ٹو کے دوسرے مرحلے کے میچز کی میزبانی سے پاکستان کو محروم کر دیا ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن آئی ٹی ایف کے ممکنہ انکار کے پیش نظر پہلے ہی نیوٹرل وینیو پر مقابلے کے انعقاد کے لیے مختلف ممالک سے رابطے میں تھا۔

ملائیشیا نے مصروف شیڈول کے باعث اپنے گراس کورٹ دینے سے معذرت کر لی جبکہ ویزا مسائل کے پیش نظر پی ٹی ایف بھارت میں مقابلے کے انعقاد سے گریزاں ہے۔ ناکامی کی صورت میں پاکستان کو ڈیوس کپ کے مقابلے نیوزی لینڈ میں کھیلنا ہونگے۔ مقابلے اپریل میں شیڈول ہیں۔