دمشق (جیوڈیسک)دمشق میں حکمران جماعت بعث پارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب کار بم دھماکہ میں 31 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔شام کے دارالحکومت دمشق میں حکمران جماعت بعث پارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب کار بم دھماکے میں 31 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شام کے حقوق انسانی گروپ کے مطابق ملک کے ایک سرکاری ٹیلی ویژن پر اس دھماکے میں مرنے والے اور زخمی ہونے والوں کی فوٹیج بھی چلائی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکہ وسطی دمشق کے ضلع مزرعا میں ہوا جہاں قریب ہی واقعہ ایک سکول بھی تھا جس کے متعدد بچے زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثریت سویلین کی ہے۔
ادھر سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ دمشق میں فوجی ہیڈ کوارٹرز کے قریب ہی دو ماٹر گولے فائر کئے گئے ہیں تاہم اس میں ہونے والے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ فوری طور پر کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔