بلغاریہ: بجلی کا بحران، وزیراعظم کے استعفے کے باوجود ملک گیر مظاہرے جاری

Bulgaria

Bulgaria

بلغاریہ (جیوڈیسک)بلغاریہ میں توانائی کا بحران حکومت کو لے ڈوبا، بجلی کے بل زیادہ آنے پر شہری سڑکوں پر نکل آئے، وزیراعظم کے استعفے کے باوجود ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بلغاریہ میں مہنگی بجلی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرد ی ہے۔ ہزاروں لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ شہریوں کے شدیداحتجاج پر وزیراعظم بوائیکو بورسیو نے پہلے توانائی کے وزیر کو فارغ کیا پھر وزیرخزانہ سے استعفی لیا لیکن عوامی جذبات ٹھنڈے نہ ہوئے اور بالاآخر وزیراعظم کو اپنے عہدیسے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔ حکومت کی رخصتی کے باوجود ملک بھرمیں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔