نئی دہلی (جیوڈیسک) سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن نے بھارت میں خواتین کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔بالی ووڈ سٹار اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن نے طالبہ کے ساتھ اجتماعی گینگ ریپ کے واقعہ کے بعد بھارت میں خواتین کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سٹار اداکارہ کی جانب سے اپیل ایسے وقت سامنے آئی ہے۔ ایشوریا نے نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجرمان کے لئے سخت قوانین لاگو ہونے چاہئیں۔ اسی صورت میں ہم معاشرے میں تبدیلی دیکھ سکتے ہیں۔ بھارت میں ایک طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد بھارتی معاشرے میں شدید غصہ دیکھنے میں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس پر بہت زیادہ افسوس ہے اور میں یہ کہنے سے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی کہ ملک میں خواتین کی اکثریت کو تحفظ حاصل نہیں ہے۔ واضع رہے کہ ریپ کیس میں 5 مشتبہ ملزمان کے خلاف قتل، اجتماعی زیادتی اور اغوا کے الزامات پر فاسٹ ٹریک عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے اور چھٹے ملزم کو جووینائل عدالت میں مقدمے کا سامنا ہے۔