اداکار سلمان خان بالی ووڈ کے بوگی مین

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) اداکار سلمان خان کو بالی وڈ کا بوگی مین کہا جانے لگا ہے۔دبنگ خان کی فلم آرہی ہو تو کوئی اور اپنی فلم ریلیز کرنے نہیں کرنا چاہتا۔مسلسل کامیاب فلمیں دینے کے بعد سلمان خان بالی وڈ کے بوگی مین سمجھے جانے لگے ہیں۔ وانٹڈ ہو دبنگ یا ایک تھا ٹائیگر سلمان کی فلم ہر بار باکس آفس پر چھا جاتی ہے جس سے دوسری فلمیں اچھا بزنس نہیں کر پاتیں۔

یہی وجہ ہے کہ اب فلمساز اپنی موویز کی ریلیز کے لیے ایسی تاریخیں ڈھونڈتے ہیں جب سلمان خان کی فلم نہ آرہی ہو۔بالی وڈ میں آج کل یہ کہا جاتا ہے۔یار اپنی پکچر کی ڈیٹ بدل لو اس ڈیٹ پر شاید سلمان آ رہا ہے۔