اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے ملک میں جرائم کو فروغ دے رہی ہے۔ آگ لگی ہوئی ہے اور آپ مزے کر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ واقعہ کو 2 ماہ گزر گئے لیکن ملزم کو فرار کرانے والا کوئی شخص نہیں پکڑا گیا۔
بندے ملے اور نہ ایف آئی اے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر سکی۔ جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ شاہ رخ کو فرار کرانے میں پی آئی اے کا پروٹوکول عملہ ملوث ہے۔ عدالت وقت دے جلد شاہ رخ کو فرار کرانے والوں کو گرفتار کرکے آپ کے سامنے پیش کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ جعل سازی سے دبئی روانہ ہے اس کے پاسپورٹ پر ایگزٹ کی مہر نہیں ہے۔