پیرمحل کی خبریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام مسلم لیگ(ن) کے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ اسد حفیظ
پیرمحل ( نامہ نگار)ضلعی سینئرنائب صدر یو تھ ونگ میاں اسد حفیظ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کے جلسہ میں لاکھوں افراد کی شرکت اور بھنگڑے ڈال کر انکا پرتپاک و فقید المثال استقبال اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام مسلم لیگ(ن) کے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نو بہار ولد سعداللہ محمد امین ولد رب نواز محمد یسین ولد رب نواز اور زاہد ولد انصر خاں نے اسلحہ کے زور پر سپرداری میں دی گئی اینٹیں اٹھا کر دوبارہ ناجائز تعمیرات شروع کر دیں
پیرمحل ( نامہ نگار)رجانہ روڈ پر واقع گائوں کوہل میں صوبائی حکومت کی ملکیت اراضی پر ناجائز تعمیرات گراتے ہوئے تحصیل انتظامیہ نے پختہ اینٹیں اسی گائوں کے محمد اسلم ولد سلطان کی سپرداری میں دے رکھی تھیںکہ نو بہار ولد سعداللہ محمد امین ولد رب نواز محمد یسین ولد رب نواز اور زاہد ولد انصر خاں نے اسلحہ کے زور پر سپرداری میں دی گئی اینٹیں اٹھا کر دوبارہ ناجائز تعمیرات شروع کر دیں تھانہ پیرمحل پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف بجرم 379/497 ت پ کے تحت مقدمہ کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ محمد حامد رضا کا غلہ منڈی پیرمحل میں سنی یوتھ ونگ کے کارکنان سے خطاب
پیرمحل ( نامہ نگار)سربراہ سنی یوتھ ونگ پاکستان صاحبزادہ محمد حامد رضا نے غلہ منڈی پیرمحل میں سنی یوتھ ونگ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکمران سیاسی جماعت کی غلامانہ طرز حکومت کی وجہ سے ہماری خود مختاری و سلامتی بھی دائو پر لگ چکی ہے کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا ملک ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے عوام کے لئے جہنم کا نمونہ پیش کر رہا ہے جبکہ حکمران امریکی غلامی کا طوق گلے میں ڈالے بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں سے بے خبر ہو کر لوٹ مار پالیسی پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہا ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے اور امریکی غلامی کا طوق اتارنے کے لئے عوام کو اسلام پسند قیادت کا انتخاب کرنا ہو گا اور نوجوان نفاذ نظام مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے سروں پر کفن باندھ کر اپنی جدوجہد جاری رکھیں انہوں نے کہا لوٹ مار پالیسی پر گامزن چوہے بلی کا کھیل کھیلنے والی سیاسی جماعتوں نے بار بار اقتدار میں آنے کے باوجود عوام کو کھوکھلے سیاسی نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا اور ترقی کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہو سکتا جب تک ہم کشکول توڑ کر اپنے معدنی وسائل پر انحصار نہیں کرتے انہوں نے کہا عوام اسلامی نظام حکومت کے لئے آواز بلند کرتے ہوئے مادر وطن کو امریکی کالونی بننے سے بچائیں جبکہ اس موقع پر ضلعی سنی صدر یوتھ ونگ محمد نجم الحسن رضوی تحصیل جنرل سیکرٹری محمد سعد الدین چیف کوارڈینیٹر حافظ محمد زبیر قادری سٹی صدر محمد علی قادری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری خالد سردار، میاں اسد حفیظ، حکیم محمد رفیق ارشد،اسرار احمد پھلوری کی قیادت میں بسوں اور ویگنوں کا قافلہ روانہ ہوا
پیرمحل ( نامہ نگار)خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کے لئے تحصیل پیرمحل سابق ضلع نائب ناظم چوہدری خالد سردار، میاں اسد حفیظ، حکیم محمد رفیق ارشد،اسرار احمد پھلوری کی قیادت میں بسوں اور ویگنوں کا قافلہ روانہ ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر آصف ندیم چوہدری نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پیرمحل کو تحصیل کا درجہ مل چکاہے اور اب پیرمحل کو ٹی ایم اے کمالیہ سے الگ کرتے ہوئے نادرا آفس کا قیام تحصیل پیرمحل میں قائم کرتے ہوئے عوام کو سفری دشواریوں سے بچاتے ہوئے دیگر دفاتر کا کام بھی جلداز جلد مکمل کیا جائے۔