آزاد کشمیر کی خبریں Feb 22, 2013

محکمہ صحت بھمبر میں کروڑوں روپے کا فراڈ
بھمبر (جی پی آئی)محکمہ تعمیرات عامہ بھمبر سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا ٹھیکیداروں کو نوازنے اور اپنا حصہ بٹورنے میں محکمہ کے اہلکاران پیش پیش اعلی سطح تک بڑی بڑی شخصیات گھنانے کاروبار میں ملوث غریبوں کے ادا کردہ ٹیکس سے بھرا جانے والا قومی خزانہ اللوں تللوں میں اڑایا جانے لگا تفصیلات کیمطابق محکمہ تعمیرات عامہ بھمبر عمارات شاہرات میں ایک عرصہ دراز سے محکمانہ ملی بھگت کے ذریعے منظور نظر ٹھیکیداران کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے ٹھیکیدار ٹینڈرمیں کام حاصل کرنے کی خاطر انتہائی کم انراخ پر ٹینڈر بھرتے ہیں اور بعد ازاں ریوائز کروا کر بڑی بڑی قیمتیں بٹورتے ہیں جس کی واضح مثال حال ہی میں جاری بابا شادی شہید مزار کی تعمیر کا کام جس کا ٹھیکہ ابتدا میں31لاکھ میں ٹھیکیدار کودیا گیا بعد ازاںمحکمہ تعمیرات عامہ کی ملی بھگت سے اسے ریوائز کرکے 31لاکھ سے بڑھا کر 46لاکھ کردی گئی اور اب مزید بڑھا کر 64لاکھ کرنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ یہی مزار 15سے 20لاکھ میں تیار ہو سکتا ہے اسی طرح پرانا ٹول سے بڑھنگ گاں تک سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ ابتدا میں ٹھیکیدار نے 88لاکھ کا ٹھیکہ کمپٹیشن کرکے 60لاکھ میں لیا تھا لیکن بعد ازاں محکمہ کی ملی بھگت سے اسے ریوائز کرکے 95لاکھ کا کر دیا گیا اسی طرح بڑھنگ تا کوٹ جیمل سڑک جوکہ ابتدا میں 21کروڑمیں ٹینڈر ہوا لیکن بعد ازاںریوائز کرکے 38کروڑکا ٹھیکہ کر دیا گیا اسی طرح کئی اور کام بھی ریوائز کرائے جانے کی فائلیں آخری مراحل میں ہیں محکمہ تعمیرات عامہ بھمبرمیں ایک عرصہ دراز سے یہ گھنانا کاروبار جاری ہے جس میں انتہائی اعلی شخصیات بھی اپنا حصہ بٹور رہی ہیں اور اس طرح قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے خوب لوٹا جا رہا ہے عوام علاقہ نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور چیئرمین احتساب بیورو سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھنانے دھندے میں ملوث محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں اور لوٹی جانے والی قومی دولت کو واپس اور محفوظ بنایا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کا بجٹ لاہور میں لگا کر پنجاب کے عوام کیساتھ زیادتی کی گئی ہے : چوہدری ماجد مکیانہ
بھمبر (جی پی آئی)مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ملکر پنجاب میں الیکشن لڑینگی اور کلین سویپ کرکے پنجاب کے اندر بھی حکومت بنائیں گے میاںبرادرن نے پورے پنجاب کا بجٹ لاہور میں لگا کر پنجاب کے عوام کیساتھ زیادتی کی ہے جس کا اس کو آئندہ انتخابات میں خمیازہ بھگتنا پڑے گا ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے مرکزی راہنما چوہدری ماجد مکیانہ نے بھمبر میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی محب وطن لیڈر ہیں مشکل کی گھڑی میں انہوں نے پاکستان کیساتھ اپنی وابستگی نبھائی ہے پنجاب کے اندر وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کے دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اتنے کام کبھی نہیں ہوئے چوہدری پرویز الہی کے دور حکومت میں پنجاب کے اندر مساوی اور برابری کی سطح پر فنڈز تقسیم ہوئے جبکہ میاں برادران نے پورے پنجاب کے فنڈز کو لاہور میں خرچ کر دیا ہے جبکہ دیگر پنجا ب کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم کرکے ان کیساتھ زیادتی ہے انہوں نے کہاکہ میاں برادران نے ہارس ٹیڈنگ کرکے پنجاب کے اندر حکومت بنائی تھی آمدہ الیکشن کے اندر مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی ملکر الیکشن لڑینگی اور سیٹ ایڈجسٹ منٹ ہو گی دونوں جماعتیں ملکر پنجاب میں بھی حکومت مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کی ہو گی انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق کی جمہوریت کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں ق لیگ کے دور میں ملک نے ترقی کی جو منازل طے کی انکی مثال نہیں ملتی چوہدری برادران نظریہ پاکستان اور نظریہ اسلام کے محافظ ہیں انکی مدبرانہ پالیسیوں کی بدولت موجودہ حکومت اپنی آئنی مدت پوری کررہی ہے اور جمہوریت کو فروغ مل رہا ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق کے کارکنان جماعت کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت ریاستی اخبارات کے بقایا جات فی الفور اداکرے :آزاد کشمیر پریس کلب
بھمبر (جی پی آئی)ریاستی اخبارات تحریک آزادی کشمیر میں کلیدی کردارادا کررہے ہیں حکومت ان کے بقایا جات ادانہ کرکے اس سے وابستہ افراد کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے جو قابل مذمت ہے آزادکشمیر بھر کے صحافی اے کے این ایس کیساتھ ہیں حکومت ریاستی اخبارات کے بقایا جات فی الفور ادا کرکے پریس سے وابستہ افراد کی بے چینی کو ختم کرے ان خیالات کااظہار کشمیر پریس کلب کے صدر راجہ نعیم گل نے پریس کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت ریاستی اخبارات کے بقایا جات ادانہ کرکے ان کو بند کرنا چاہتی ہے اور اس سے وابستہ افراد کا روزگار چھیننا چاہتی ہے ایک طرف مقبوضہ کشمیر کی حکومت نے وہاں کے اخبارات کی اشاعت پر پابندی لگا رکھی ہے تو دوسری طرف آزادکشمیرمیں حکومت نے اخبارات کے بل روک کر ان کو بند کرنے کی کوشش کررہی ہے جو انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے حکومت فی الفور تمام ریاستی اخبارات کے بقایا جات ادا کرے بصورت دیگر ریاست بھر کے صحافی اے کے این سی کیساتھ ملکر حکومتی تقریبات کابائیکاٹ کرینگے اجلاس میں ناصر شریف بٹ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،طارق محمود ثاقب ،ڈاکٹر طارق شاکر ،ملک شوکت حسین،عاطف اکرم ،جہانگیر پاشا،قاضی انصرزمان،ظہور احمد رضا ،سلم ساگر ،فیصل صغیر شمیم،عزیز الرحمان ناز،یاسین تبسم ،عابد زبیر،وسیم نذر،راجہ وحید مراد،مرتضی گیلانی،چوہدری محمد ارشدسمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیر بھر میں تمام سکولوں میں ہر کلاس میں کم ازکم 30طالبعلم ہو نا ضروری ہے:مشتاق احمد کاشر
بھمبر (جی پی آئی)محکمہ تعلیم آزادکشمیر میں ہنگامی بنیادوں پر انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے وہ آزادکشمیر بھر میں تمام سکولوں میں ہر کلاس میں کم ازکم 30طالبعلم ہو نا ضروری ہے اگر کسی سکول میں طالبعلموں کی تعدادکلاسوں کیمطابق نہیں تو ایسے سکولوں کو فوری طور پر بند کر دینا چاہیے تاکہ غیر ترقیاتی بجٹ کا کڑوڑوں روپے بچا کر محکمہ صحت عامہ میں غریب اور نادار مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے خرچ کیا جا سکے آج آزادکشمیر بھر میں محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت فوری توجہ کے متکازی ہیں ان خیالات کااظہار سٹی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ مشتاق احمد کاشر نے بھمبر ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سٹی محکمہ ہسپتال کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ بوائز ہائی سکول میں طلبا کی تعداد 100کے لگ بھگ ہے جبکہ اساتذہ کی تنخواہیں 50لاکھ روپے بنتی ہیں جو کہ قوم و ملت کیساتھ انتہائی ظلم و زیادتی ہے اور یہ سب کچھ میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہے تعلیمی پالیسیاںکاغذوں کا پیٹ بھرنے کیلئے بنائی گئی ہیں لیکن آج تک ان پر عمل درآمد نہیں ہوسکا محکمہ تعلیم میں تقرریاں تبادلے اور ترقیاں ذاتی پسند و ناپسند کی بنیا دپر ہو تے ہیں جبکہ کارکردگی کا ان سے سرے سے تعلق نہیں ہو تا اب وقت آگیا ہے کہ ذی شعور پڑھے لکھے نوجوان اس بیڑے کو اٹھاتے ہوئے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت عامہ کی بہتری کیلئے عملی طور پر میدان میں آئیں کشمیر فریڈم موومنٹ بالخصوص محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کی بہتری کیلئے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور حکومتی ذمہ داران کی توجہ ان دو محکمہ جات کی کی طرف مبذول کروانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھانے کیلئے عوامی سطح پر عنقریت عملی جدوجہد کا آغاز کر ے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جموں وکشمیر لبریشن لیگ ضلع بھمبر کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا
بھمبر(جی پی آئی)جموں وکشمیر لبریشن لیگ ضلع بھمبر کے عہدیداروں کا اہم اجلاس زیر صدارت چوہدری محمدفکلیم الفتح منعقد ہوا جلاس میں تنظیمی امور پر غور و خوض کیا گیااور طے ہواکہ آئندہ اجلاس 3مارچ 2013بروز اتوار ہیون پیلس ہوٹل منعقد ہوگا اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئے اور بالخصوص کے ایچ خورشیدکی برسی کے حوالے سے بھی تجاویز سامنے آئیں اجلاس میں دوسروں کے علاوہ مرکزی چیئرمین مہاجرین بورڈ جموں وکشمیر لبریشن لیگ چوہدری محمد اسلم آسی ایڈووکیٹ ،راجہ ذوالفقار مہدی مرکزی مجلس عاملہ لبریشن لیگ،چوہدری محمدافضل ایڈووکیٹ مرکزی مجلس عاملہ،ماسٹرمحمد بوٹا رکن مرکزی مجلس عاملہ،سینئر نائب صدرسٹی راجہ بابر ریاض اور صدر سوسائٹی فارہیومن رائیٹس و چیف ایکس سروس مین سوسائٹی بھمبر صوبیدار حاجی فتح علی چوہدری ،صوبیدار راجہ محمد رزاق،ممبر سوسائٹی محمدرزاق سیرلہ،چوہدری صوبیدار محمد حنیف سماہنی اور کارکنان سوسائٹی فارہیومن رائیٹس نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری صحبت علی ریاست کے عظیم لیڈر تھے :چوہدری عرفان الحسن
بھمبر (جی پی آئی)چوہدری صحبت علی ریاست کے عظیم لیڈر تھے موصوف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی غریب اور مجبور لوگوں کو حقوق دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا رواداری ،اخوت اور بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا انکی وفات سے آزاددکشمیر کے عوام ایک عظیم اور مخلص لیڈر سے محروم ہو گئے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے راہنما چوہدری عرفان الحسن آف جبی نے کیا انہوں نے کہاکہ سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی نیک اور ایماندار انسان دوست تھے مرحوم محنت کش اور غریب طبقہ کے نجات دہندہ تھے انکی وفات سے آزادکشمیر کے عوام ایک شفیق ،مہربان اور نفیس انسان سے محروم ہو گئے ہیں انکی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا انہوں نے کہاکہ ہماری اللہ تعالی کے حضور دعاہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریاست جموںوکشمیر کے اندر کشمیریوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیا جا رہا ہے :کشمیر فریڈم موومنٹ
بھمبر (جی پی آئی)علی مرتضی کے بہیمانہ اور وحشیانہ قتل پر کشمیر فریڈم موومنٹ کا شدید ردعمل ریاست جموں وکشمیر کے اندر ہر طرف انسانی حقوق کی پامالی جا ری ہے سماہنی میں حمزہ سرور اور کھوئی رٹہ میں علی مرتضی کے اغوا اور قتل شرمناک فعل ہے ان واقعات کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے اور واقعہ میں ملوث افراد یا ادارے کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے فریڈم موومنٹ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ریاست جموںوکشمیر کے اندر کشمیریوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیا جا رہا ہے ریاست کے ہر حصے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جا رہی ہیں آزادکشمیر کے اندر ایک ماہ کے اندر دو نوجوانوں کو اغوا کے بعد انکے جسموں کے اعضا کاٹنے اور ڈرلنگ شدہ لاشیں برآمد ہونا انتہائی افسوس ناک اور شرمناک وحشیانہ فعل ہے جسکی کشمیر فریڈم موومنٹ بھرپور مذمت اور شدید احتجاج کرتی ہے انہوں نے کہاکہ نوجوان علی مرتضی کے اغوا اور ان پر وحشیانہ تشدد اور قتل کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے اگر ذمہ داران کا تعین نہ ہوا اور ملوث لوگوں کو بے نقاب کرکے سزا نہ دی گئی اور آزادکشمیر کے اندر بھی پر تشدد تحریک کا آغاز ہو سکتا ہے اجلاس میں فریڈم موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شفیق کیانی ،سیکرٹری اطلاعات چوہدری خالد حسین،سیکرٹری فنانس محمد منشا وقار ،ضلع صدرچوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ،سٹی صدر مشتاق احمد کاشر،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری آفتاب احمد ،سلیم اکبر کاشر،ظفر اقبال ،ملک شوکت حسین آزاد،ڈاکٹر طارق شاکر،ڈاکٹراعجاز کشمیری ،شہریار ظفر،ظہیرعباس ٹھاکر،عبدالقیوم ،رومان رضا،شفاعت کیانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
جموں کشمیر لبریشن کے عہدیداروں کا سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کی وفات پر اظہار تعزیت
بھمبر (جی پی آئی)جموں وکشمیر لبریشن کے ضلعی صدر چوہدری محمد کلیم الفتح ،چوہدری محمد اسلم آسی ایڈووکیٹ،چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ ،صوبیدار حاجی فتح علی ،راجہ محمد رزاق،محمد حنیف نے مشترکہ بیان میں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کے والد محترم سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کی وفات پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعا صبروجمیل کی۔