بلدیاتی نظام کے بل پر جلد قائم مقام گورنر دستخط کر دینگے: شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک)سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے انیس سو اناسی کے بلدیاتی نظام کے بل پر قائم مقام گورنر سندھ نثار احمد کھوڑو جلد دستخظ کر دیں گے۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ قائم مقام گورنر سندھ کے دستخط کے بعد انیس سو اناسی کا قانون فوری طور پر نافذ ہوجائے گا، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ شہری اور دیہی عوام کو قریب لانے کی کوششیں کیں۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔