بھمبر کی خبریں Feb 22, 2013
Posted on February 22, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
نالہ بھمبر کی تباہ کاریاں نالہ بھمبر میں بارشوں کے دوران آنے والی تغیانی کی کٹائی سے بھمبر رجانی کی آبادی کو شدید خطرات لاحق
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )نالہ بھمبر کی تباہ کاریاں نالہ بھمبر میں بارشوں کے دوران آنے والی تغیانی کی کٹائی سے بھمبر رجانی کی آبادی کو شدید خطرات لاحق حفاظتی کریٹ بند کروائی جائے ورنہ لوگوں کے رہائشی مکان نالہ بھمبرکی نذر ہو جائینگے عوام علاقہ کی دہائی تفصیلات کیمطابق نالہ بھمبر کے کنارے بھمبر رجانی کی آبادی کا ایک بڑا حصہ نالہ بھمبر میں آنے والی تغیانی کے باعث زمینی کٹاؤ کا شکار ہے تغیانی کے باعث حفاظتی بند بھی پانی کی نذر ہو چکے ہیں اور عوام علاقہ کے مکانات اور دوکانیں اب نالہ سے صرف چند گز کے فاصلے پر رہ گئے ہیں اور نالہ کے کٹاؤ کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں عوام علاقہ بھمبر رجانی نے ڈپٹی کمشنر بھمبرسے صورتحال کا جائزہ لینے اور جلد از جلد ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی بند تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ اگر صورتحال یونہی برقراررہی تو عوام علاقہ کے رہائشی مکانات اور دوکانیں نالہ بھمبر کی نذرہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بھمبر کی سیاست میں مضبوط اور موثر کردار ادا کرنے والی آزادکشمیر کی قد آور شخصیت ہم سے جدا ہو گئی ہے انکی جدائی سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہ ہو سکے گا چوہدری صحبت علی کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائیگا ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ ،PYOمرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خالد حسین ثاقب ایڈووکیٹ، چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ ،PYOکے راہنماعمر ریاض ساگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر اسمبلی میں وزیر اور متعدد بار رکن اسمبلی منتخب ہونے والے چوہدری صحبت علی انتہائی نفیس اور نڈرشخصیت تھے مردم شناسی اور معاملہ فہمی میں ان کا جواب نہیں تھا انہوں نے بھمبر میں بالخصوص اور آزادکشمیر میں بالعموم سیاست میں مضبوط اور موثر کردار ادا کیا اور مظلوم طبقے کی اسمبلی میں بھرپور نمائندگی کی انکی سیاسی اور عوامی خدمت کو مدتوں یاد رکھا جائیگا اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت مقبول بٹ شہید اور افضل گورو کی میتیں ورثاء کے حوالے کرے مقبول بٹ کے بعد افضل گورو کی پھانسی انسانی حقوق و انصاف کی پامالی ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھارت مقبول بٹ شہید اور افضل گورو کی میتیں ورثاء کے حوالے کرے مقبول بٹ کے بعد افضل گورو کی پھانسی انسانی حقوق و انصاف کی پامالی ہے عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان اور لبریشن لیگ کے مرکزی راہنما چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شہید مقبول اور شہید افضل گورو کی میتیں بھارت جلد از جلد ورثاء کے حوالے کرے تاکہ باقاعدہ طور پر انکی آخری رسومات اداکی جاسکیں م انہوں نے کہا کہ افضل گوروکو انصاف کا موقع فراہم نہیں کیا گیا اور بغیر شفاف عدالتی کارروائی کے انہیں پھانسی کی سزا دی گئی جو قابل مذمت ہے عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی مرحوم کا آزادکشمیر کی سیاست اور جمہوری عمل کی روانی میں نمایاں کردار ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی مرحوم کا آزاد کشمیر کی سیاست اور جمہوری عمل کی روانی میں نمایاں کردار ہے انہوں نے ملک و قوم کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں جنہیں مدتوں یاد رکھا جائیگا ان خیالات کااظہار عوام علاقہ سوکھا تالاب باؤ محمدشبیر ،منظورحسین،راجہ بنارس،مقصود حسین،فضل الرحما ن،محمد اسحاق،محمد حنیف ،عبدالعزیز،پرویز اختر اور حاکم علی نے اپنے مشترکہ بیان میںکیا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام بالعموم اور ضلع بھمبر کیلئے بالخصوص ایک شفیق،ہمدرد اور با اصول سیاستدان سے محروم ہو گئے ہیں انہوں نے سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق ،جنرل اکرام الحق اور ڈاکٹر انعام الحق چوہدری کے والد سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کے انتقال پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مغفرت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے اور کہاہے کہ ہم لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زیر آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید عوام کے حقیقی خادم ہیں
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید عوام کے حقیقی خادم ہیں انہوں نے اپنی حکومت کے مختصر عرصہ میں خطہ کے اندر تعمیر وترقی کا انقلاب بر پا کر کہ ثابت کر دیا کہ وہ عوام کی خدمت کا مشن لیکر سیاست میں آئے ہیں ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر ملک لیاقت علی اعوان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے ڈیڑھ سالہ دور میں جو انقلابی اقدامات کیے گئے انکی گزشتہ 50سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے عوام کا حقیقی خادم ہونے کا ثبوت دیا ہے اور مختصر دورانیہ حکومت کے دوران لاتعدادترقیاتی پراجیکٹس شروع کیے ہیں ہم اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیر اعظم آزادکشمیر نے پیپلزپارٹی کے نظریے کو عملی جامہ پہنا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھٹو شہید اور محترمہ شہید کے جانثار سپاہی ہیں اور پیپلزپارٹی کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے پسے ہوئے طبقات اور مظلوموں کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ شجر زراعت بھمبر نے شجر کاری مہم کیلئے عوام الناس کو پھلدار پودوں کی فروخت شروع کر دی تفصیلات کیمطابق محکمہ زراعت بھمبر نے موسم بہار 2013کی شجر کاری مہم کیلئے کسانوں اور عوام الناس کو پھلدار پودوں آم ،مالٹا،کینو ،لیموں امرود سمیت گلاب ،چنبیلی ،رات کی رانی سمیت دیگر سایہ دار درختوں کی فروخت شروع کردی ہے کسانوں اور عوام کی ایک بڑی تعدادپودوں کی خریداری کیلئے مصروف عمل ہے عوام الناس کی طرف سے بڑی تعداد میں پودے خریدنے میں دلچسپی ،ذوق اور شوق کا بھرپور اظہار ہو رہا ہے جوکہ خوش آئند ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرشہر میں پرانے دفتر PWDاور گرلزہائی سکول کے بالمقابل سڑک پر بنی نالی کے گندے پانی اور گندگی کے ڈھیروں نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلاء کر دیا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بھمبرشہر میں پرانے دفتر PWDاور گرلزہائی سکول کے بالمقابل سڑک پر بنی نالی کے گندے پانی اور گندگی کے ڈھیروں نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلاء کر دیا گندگی کے ڈھیر سے اٹھنے والے تعفن نے اہل محلہ ،طلباء ،طالبات اور دیگر راہگیروں کو بے حال جبکہ سڑک پر نالی میں پائپ نہ ڈالنے کے باعث گندے پانی سے راہگیروں اور طلباو طالبات کا گزر محال کرد یا ایڈمنسٹریٹربلدیہ اور دیگر ذمہ داران نے حقائق سے چشم پوشی اختیار کر لی شہریوں کا شدید احتجاج اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر شہر کے عین وسط میں پرانے دفتر PWDاور گرلز ہائی سکول کے بالمقابل سڑک پر اوپن گندے پانی نے ہر گزرنے والے راہگیرطالبعلم کو شدید پریشانی سے دوچار کر رکھا ہے نالی میں پائپ نہ ڈالنے کے باعث نالی کا گندا پانی ایک بڑے جوہڑ کا منظر پیش کر رہاہے جبکہ نالی کے کناروں پر لگے گندگی کے ڈھیروںسے اٹھنے والے تعفن اور بدبو نے قریبی آبادی اور سکولز کے طلباء و طالبات کو بھی شدید پریشانی میںمبتلاء کر رکھا ہے جبکہ بلدیہ ایڈمنسٹریٹر روزانہ اسی روڈ سے گزر کر اپنے گھر کو بھی جاتے ہیں سڑک پر پڑی گندگی اور گندے پانی سے ہوانیوالی خرابی کو روز دیکھنے کے باوجود ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کی چشم پوشی پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے مزکورہ نالی جس سے ہر کوئی پریشان ہے میں پائپ ڈالا جائے اور گندگی کے ڈھیروں کو ختم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ طارق محمودکو افسر مال ترقیاب ہونے پر دلی مبارکباد
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرکے سیاسی و سماجی راہنماؤں راجہ شاہد انور ،چوہدری محمد یوسف درائیاں، چوہدری فضل علی ، ناصرشریف بٹ ،ٹھیکیدار طارق محمود بٹ ،چوہدری خالد حسین نے مشترکہ بیان میں راجہ طارق محمودکو افسر مال ترقیاب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ موصوف انتہائی با صلاحیت آفیسر ہیں انکی افسر مال ترقیاب ہونے محکمہ مال کے اندر بہتری آئے اور لوگوں کے مسائل حل ہونگے اور ان کو ریلیف ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ مالیات آزادکشمیر نے ہر قسم کے بقایا بلات کی 40 فیصد ادائیگی کی نرمی دے دی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ مالیات آزادکشمیر نے ہر قسم کے بقایا بلات کی 40فیصد ادائیگی کی نرمی دے دی اکاؤنٹس آفس بھمبر میں بلات کی ادائیگی کی نرمی کا نوٹس لیکر بلات کی ادائیگی شروع کر دی بلات کی ادائیگی پر ملازمین کے چہرے کھل اٹھے اکاؤنٹس کے شعبہ میں نئی تعیناتی سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا تفصیلات کیمطابق محکمہ مالیات آزادکشمیر نے تمام بقایاجات کی40فیصد ادائیگی میں نرمی دیتے ہوئے رقم کی ادائیگی شروع کر دی نرمی کا فیصلہ آتے ہی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر بھمبر مختار احمد بٹ نے ہر قسم کے بقایاجات کی 40فیصد ادائیگی کا نوٹس آفس کے باہر آویزاں کر کے ادائیگی شروع کر دی بلات کی وصولی کیلئے ملازمین کا اکاؤنٹس آفس بھمبر میں رش بقایاجات کی رقم ملنے پر ملازمین کے چہرے کھل اٹھے ملازمین نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر اکاؤنٹس کے شعبہ میں نئی تعیناتیوں کی وجہ سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com