مصر(جیوڈیسک)مصری پارلیمانی انتخابات اٹھائیس اپریل سے شروع ہوں گے۔ انتخابات چار مراحل میں ہوں گے۔ یہ بات مصری صدر محمد مرسی کے قانونی مشیر محمد گاد اللہ نے کہی۔
مصر میں دو ہزار گیارہ کے انتخابات کے دوران اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے صدر مرسی نے کامیابی حاصل کر کے حکومت کی داغ بیل ڈالی تھی۔ گزشتہ سال صدر مرسی نے ایک ریفرنڈم کے ذریعے آئینی طور پر اپنے صدارتی اختیارات میں اضافہ کیا تاہم اپوزیشن کی جانب سے ہونے والے مظاہروں اور احتجاج کے بعد رواں سال اپریل میں انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔