ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ضلع غازی آباد ریلیز

Zilla Ghaziabad Movie

Zilla Ghaziabad Movie

ممبئی(جیوڈیسک) ایکشن اور تھرل سے بھرپوربالی وڈ کی فلم ضلع غازی آباد ریلیز کردی گئی۔سنجے دت کی مار کٹائی ،وویک اوبرائے کے ایکشن اور ارشد وارثی کے ڈائیلاگ۔یہ ہے بالی وڈ فلم ضلع غازی آباد فلم میں اترپردیش کے شہر غازی آباد کی گجر برادری کے دومخالف گرپوں کی حقیقی لڑائی کو پیش کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ممبئی میں ہوئے پریمئر پر کاسٹ کا کہنا تھا کہ فلم میں ایسا ایکشن ہے ، جو عوام نے پہلے نہیں دیکھا اور فلم یقینا بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔