لاہور(جیوڈیسک)جمہوری وطن پارٹی نے بلوچستان کے حالات پرآل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی سربراہ طلال بگٹی کا کہنا ہے کہ جمہوری عمل کی مضبوطی چاہتے ہیں، آزاد اور شفاف الیکشن سے ہی حالات ٹھیک ہونگے۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے نواب طلال بگٹی نے کہا کہ وہ ملک میں جمہوری عمل کی مضبوطی چاہتے ہیں۔بلوچستان کے حالات پر جلدآل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے ،نواز شریف بھی جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ وہ جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔