بالی ووڈ(جیوڈیسک)بالی ووڈ فلم ضلع غازی آباد۔ آج ریلیز ہوگئی ۔ فلم کے پریمیئر میں سنجے دت اور فلم کی کاسٹ کی شرکت نیچار چاند لگادیئے۔ ماردھاڑ اور ایکشن۔۔ایک بار پھر سنجے دت آرہے ہیں اپنے کھل نائیک اسٹائل میں واپس آرہے ہیں فلم ضلع غازی آباد میں۔ صرف یہی نہیں منا بھائی کے سرکٹ بھی فلم میں کافی سنجیدہ ہیں۔
سنجے دت کی مار کٹائی ،وویک اوبرائے کے ایکشن اور ارشد وارثی کے ڈائیلاگز نے فلم میں جان ڈال دی۔ فلم ضلع غازی آباد میں اترپردیش کے شہر غازی آباد کی گجر برادری کے دومخالف گرپوں کی حقیقی لڑائی کو پیش کیا گیا ہے۔
ممبئی میں ہونیوالے پریمئر پر کاسٹ کا کہنا تھا کہ فلم میں ایسا ایکشن ہے ، جو عوام نے پہلے نہیں دیکھا اور فلم سپر ڈپر ہٹ ہوگی۔۔اس فلم میں اداکارہ منیشا لامبا نے بھی اپنی پرفارمنس کا جادو جگایا ہے۔