میلان فیشن ویک میں شو کے دوران اچانک ہوگیا احتجاج

Milan Fashion

Milan Fashion

اٹلی(جیوڈیسک)اٹلی میں جاری میلان فیشن ویک میں اس وقت مچ گئی کھلبلی جب فیشن شو کے دوران اچانک ہوگیا احتجاج۔آخر ایسا کیا تھا اس شو میں جس نے ایک لڑکی کو احتجاج پر کیا مجبور۔

میلان فیشن ویک میں حسب معمول ماڈلز نے ریمپ واک شروع کی ۔ ابھی صرف دو تین ماڈلز نے کلیکشن کی نمائش کی ہی تھی اچانک ہی ایک لڑکی پوسٹر اٹھائے ریمپ پر آگئی احتجاج کرنے۔ جس پر اس نے جلی حروف میں فر سے بننے والے ملبوسات کے خلاف احتجاجی نعرہ لکھاتھا۔

ریمپ پر واک کے ساتھ ساتھ سراپا احتجاج لڑکی کو گارڈز نے فورا ہٹا دیا۔۔ریمپ واک جاری تو رہی لیکن سب کے ذہنوں میں گونجتے رہے جانوروں کے حقوق کے حوالے سے سوالات۔میلان فیشن ویک میں موسم سرما اور بہار کے ملبوسات میں جانوروں کی کھال سے بننے والے ڈیزائنز پیش کئے جارہے ہیں۔