بھارت(جیوڈیسک)بھارتی فضائیہ نے پہلی بار دن رات جنگی مشقوں کا آغاز کیا ہے جس میں نئی جنگی صلاحیتوں کو روشناس کرایا گیا ہے۔ یہ سنسنی خیز جنگی مشقیں راجھستان کے صحرا میں پوکھران رینج کے علاقے کی جاری ہیں۔
مشقوں میں دو سو سے زائد جنگی جہازوں نے حصہ لیا۔ اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کو جب بھی فضائیہ کی ضرورت پڑی جنگی جہاز دفاعی صلاحیتوں کے حامل رہیں گے۔ اس موقع پر بھارتی ایئر فورس کے پبلک ریلیشن آفیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس اہم اور بڑی نوعیت کی جنگی مشقوں میں ہم نے مختلف پہلوں سے دفاعی صلاحیتوں کا احاطہ کیا ہے۔
ان مشقوں میں ہیلی کاپٹرز، زمین سے فضا میں داغے جانے والے میزائلز اور فضا سے زمین پر داغے جانے والے میزائل کی بھی کارکردگی جانچی گئی۔