یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے ساڑھے تین روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پیٹرول دو روپے اسی پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے اور لائٹ ڈیزل میں دو روپے چالیس پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اسی طرح مٹی کا تیل اور ہائی آکٹین ساڑھے 3 روپے فی لیٹر مہنگے ہونے کا امکان ہے۔نئی قیمتوں کا اعلان یکم مارچ کو ہوگا ۔