دورہ جنوبی افریقہ میرے لیے چیلنج ہوگا، شاہد آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

لاہور(جیوڈیسک)لاہور قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ ان کے لئے چیلنج ہو گا۔ وہ سلیکٹرز اور قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

لاہور میں اپنے ریسٹورنٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ جب تک چاہیں گے اپنی مرضی سے کرکٹ کھیلیں گے اور اپنی مرضی سے ہی کرکٹ کو خیرباد کہیں گے۔ اس کا اختیار اور کسی کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساتویں نمبر پر آ کر بیٹنگ کرنے سے بوم بوم پرفارمنس دینا مشکل ہوتا ہے۔ بہر حال وہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران اپنی بولنگ پر خاص توجہ دیں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم سے مثبت نتائج کی امید ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز زیادہ دل چسپ ہو گی ۔