کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ عوام کو اختیار دیئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہے ایم کیو ایم عوام کو با اختیار بن انے کے ساتھ ساتھ ان کی روز مرہ مسائل سے نجاتاور علاقائی مسائل سے پاک معاشرے کے قیام پر یقین رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی کے ہمراہ ٹائون آفس شاہ فیصل میں محکمانہ کار کردگی اور علاقائی ترقیاتی امور پر رفتار کے جائزے کے سلسلے میں تمام محکمہ جاتی افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کے تمام محکموں کے افسران موجود تھے اجلاس میں محکموں کی جانب سے علاقائی ترقیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی محکموں کی جانب سے بتایا گیا اس وقت تک شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل میں 2لاکھ سے زائد اسکوائر فٹ روڈ کارپیٹنگ انجام دی جاچکی ہے ،شاہ فیصل کالونی نمبر2میں فلڈ لائٹس اسٹیڈیم کا کام 80فیصد مکمل کرلیا گیا اس کے ساتھ شاہ فیصل ٹائون مرکزی عید گاہ اور اس سے متصل فیملی پارک پر 50فیصد کام مکمل ہوچکا ہے محکمہ پارکس کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ میں بتا یا گیا کہ شاہ فیصل ٹائون میں قائم 56فیملی پارکس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری مرحلہ وار تمام فیملی پارکوں کو درست کیا جائے گا۔
اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہا کہ ایمانداری اور فرض سناشی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائے علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے امور پر تیز رفتاری کے ساتھ کام کیا جائے انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ ٹائون کے ساتھ باہمی اشتراک سے تمام علاقوں کا سروے کرکے فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو درست کیا جائے ،کھلے مین ہولز کو فوری کوور کیا جائے۔