ہانگ کانگ کے سرحدی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے

Hong Kong

Hong Kong

جنوبی چین(جیوڈیسک) کے ساتھ ہانگ کانگ کے سرحدی علاقے میں زلزلے محسوس کئے گئے۔

ہانگ کانگ: آن لائن جنوبی چین کے ساتھ ہانگ کانگ کے سرحدی علاقے میں زلزلے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شہری حکام کے ساتھ رابطہ کیا جن کا کہنا تھا کہ انہوں نے زمین کو لرزتے ہوئے محسوس کیا ہے۔

اگرچہ چین میں زلزلے خلاف معمول نہیں ہیں تاہم جنوبی مالیاتی گڑھ میں ان کا محسوس ہونا غیر معمولی ہے۔ ہانگ کانگ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ 4.8 شدت کا زلزلہ دوپہر کے بعد شہر سے 180 کلومیٹر شمالی صوبہ گوانگ ڈانگ میں محسوس کیا گیا۔

آبزرویٹری کے سائنٹیفک آفیسر لیونگ ین کانگ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گھروں میں زلزلہ محسوس ہوا اور انہوں نے اطلاع دی کہ چیزیں ہل رہی ہیں۔ یہ چند سکینڈ تک محسوس کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 5 ہزار کے قریب لوگوں نے ادارے کے ساتھ رابطہ کرکے زلزلے کی اطلاع دی تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔