افغانستان(جیوڈیسک) برسلز دوہزارچودہ کے بعد افغانستان میںنیٹو فوج کی تعیناتی پر امریکا اور اتحادی ممالک میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
برسلز میں نیٹو وزرائے دفاع کے اجلاس میں دو ہزار چودہ کے بعد افغانستان میں آٹھ سے بارہ ہزار تک فوج برقرار رکھنے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں امریکی اور جرمن دفاعی حکام میں اس بات پر اختلاف پیدا ہو گیا کہ آیا یہ صرف امریکی فوجی ہوں گے یا نیٹو کے تمام ممالک اپنے دستے افغانستان میں رکھیں گے۔
جرمن وزیر دفاع تھامس میزیری کا کہنا تھا امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے انہیں بتایا ہے کہ امریکا دوہزار چودہ کے بعد آٹھ سے دس ہزار فوجی افغانستان میں برقرار رکھے گا تاہم پنیٹا نے ان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور نیٹو کے دوسرے وزرائے دفاع نے دو ہزار چودہ کے بعد افغانستان میں فوج رکھنے کے امکانات پر صرف غور کیا ہے، اس فوج میں تمام ممالک حصہ ڈالیں گے۔